دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں۔تبصرے، اورتجزیے

ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹرروجھان

روجھان

باوثوق زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کل بتاریخ 24/ 11/19 بروز اتوار کو ضلع راجن پور خاص طور پر روجھان کے امن وامان کی صورتحال پر ایک اہم اعلی سطحی اجلاس راجن پور میں منعقد ہو رہا ہے ۔

زرائع
باوثوق زرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں روجھان سمیت راجن پور ڈسٹرکٹ میں امن وامان کے بارے میں لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا جس میں وزیر قانون راجہ بشارت، رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری،

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری ،آئی جی پنجاب عارف نواز خان، ڈی آئی جی آپریشن پنجاب لاہور، جملہ ایجنسیز ہیڈز، ڈی آئی جی سپیشل برانچ،

ڈی آئی جی ڈیرہ غازی خان، ڈی آئی جی بہاول پور ،ڈی سی رحیم یار خان، ڈی پی او رحیم یار خان، ڈی سی راجن پور، ڈی پی او راجن پور اہم اجلاس میں شامل ہونگے

اور ڈسٹرکٹ راجن پور اور خاص طور پر روجھان میں دیرینہ امن وامان کی بگڑتی ہوئی مخدوش صورتحال کے بارے میں لائحہ ء عمل مرتب کیا جائے گا امن وامان کے حوالے سے ہونے والا اہم اجلاس ہو گا

جس کے دور رس نتائج برآمد ہونگے رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری بھی وزیر قانون راجہ بشارت کے ہمراہ لاہور سے راجن پور کے لئے ہیلی کاپٹر کل 11 بجے لینڈ کرے گا،

About The Author