رحیم یار خان
پاکسان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر اور کسان بچاؤ تحریک پاکستان کے سیکرٹری انفارمیشن جام ایم ڈی گانگا نے کہا ہے کہ صنعت کاروں کی چینی کا ریٹ بڑھانے والے حکمران کسانوں کے گنے کا ریٹ بھی بڑھائیں.
کسانوں کو گنے سمیت ان کی دیگر فصلات کے جائز ریٹس دلائے بغیر خاموش نہیں بیٹھیں گے. گنے کا کم از کم ریٹ 250روپےمن اور گندم کا 1500روپے من دیا جائے. زرعی ٹیوب ویلز کا سابقہ ٹیرف بحال کرکے 5.35روپے یونٹ کے حساب سے بل بنائے جائیں.
پاکستان کسان اتحاد اور کسان بچاؤ تحریک پاکستان کے زیر اہتمام گانگا نگر میں منعقدہ کسان ماتم محفل سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پاکستان سرائیکی قومی اتحاد کے مرکزی جنرل سیکرٹری میر حاجی نذیر احمد کٹپال نے کہا کہ حکمران ناعاقبت اندیش ہیں.
حکمرانوں کی زراعت دشمن اورکسان کش پالیسیاں ملکی معیشت کو لے ڈوبیں گی. حکومت شوگر مافیا کی بیساکھیوں کے سہارے کھڑی ہے. جس کی وجہ سے ملک بھر کے کسانوں کو گنے کا ریٹ نہ دے کر رگڑا جا رہا ہے.
کسان اتحاد کے ضلعی صدر ملک اللہ نواز مانک نے کہا لگتا ہے کہ حکمران زراعت کو نظر انداز کرکے شوگر مافیا کے سرپرست بن چکے ہیں.کسانوں کو معاشی درندوں سےنہ بچایا گیا تو زراعت تباہ ہوجائےگی.
ملک فیاض موہانہ نے کہا کہ کسان گنے کا ریٹ نہ بڑھنے تک گنا ہرگز نہ کاٹیں. اس سال کاشت کے ساتھ ساتھ گنے کی اوسط پیدوار بھی کم ہے.تحریک انصاف کے نوجوان آر بی گانگا نے کہا کہ حکمرانوں کی.
کسانوں کے حوالے سے پالیسیاں درست نہیں ہیں.مایوسی پیدا ہونے لگی ہے. اس موقع پر سردار عمران عباسی، جام ساجد خورشید، سردار عثمان کورائی، عون عمران گانگا و دیگر نے بھی خطاب کیا.
کسانوں کی اس آگاہی دعوتی اور تربیتی محفل میں خاصی تعداد میں نوجوان زمینداروں نے شرکت کی. اس موقع پر کسانوں نے احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی بھی کی.
کسان اتحاد یوتھ کے جام راشد مجنوں گانگا. سیٹھ محمد سلیم ، سردار ایوب موہانہ، تاج محمد عباسی، وغیرہ بھی موجود تھے.
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ