نمرتا ہلاکت کیس میں فنگرپرنٹس کی شناخت کے حوالے سے نادرا کی جاری کردہ رپورٹ سامنے آگئی ہے ۔
لاڑکانہ پولیس کی جانب سے نادرا کو فنگر پرنٹس شناخت کیلیے واقع کے ایک ماہ بعد بھیجے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
لاڑکانہ پولیس کی جانب سے نمرتا ہلاکت معاملے میں نادرا کو فنگر پرنٹس میچنگ کیلیے واقع گزرنے کے ایک ماہ بعد بھیجے جانے کا انکشاف ہوا ہے
پولیس نے وزارت داخلہ کو جائے وقوعہ کے 11 مقامات سے مختلف فنگر پرنٹس کے 11 کارڈز کورنگ لیٹر نمبر R/CR/4869-70، کے ہمراہ 16 اکتوبر کو شناخت کیلیے بھجوائے
تاہم نادرا کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق نمرتا کیس پر بھیجے گئے 11 فنگر پرنٹس میں سے کسی ایک کی بھی شناخت نہیں کی جاسکی جس کی وجہ رپورٹ میں فنگر پرنٹس کا غیر معیاری ہونا بتایا گیا ہے
جبکہ نادرا نے تمام فنگر پرنٹس کارڈز اور پولیس کا کورنگ لیٹر لاڑکانہ واپس بھجوا دیے ہیں نادرا رپورٹ جوڈیشل انکوائری کے جج کو پیش کر دی گئی ہے
لاڑکانہ شہر میں پولیس فارنسک لیب ہونے کے باوجود ایک ماہ تاخیر سے فنگر پرنٹس میچنگ کیلیے بھجوانے نے بھی کئی سوالات اٹھا دیئے ہیں۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،