نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خیبر پختونخوا میں پولیو کے 4 مزید کیسز سامنے آگئے

خیبر پختونخواہ میں پولیو کی تشویشناک صورتحال پیدا ہوچکی ہے

پشاور:

خیبر پختونخوا میں پولیو کے کیسز میں تشویشناک اضافہ، ایک ہی دن میں صوبے کے مختلف اضلاع سے چار نئے کیسز رپورٹ،

محکمہ صحت کی جانب سے پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہ جانے والے بچوں کے لئے ایک ماہ تک چلائی جانے والی خصوصی انسداد پولیو مہم بھی جاری ہے.

خیبر پختونخواہ میں پولیو کی تشویشناک صورتحال پیدا ہوچکی ہے ، ضلع لکی مروت، بنوں، اپر اور لویر کوہستان سے گزشتہ روز چار نئے کیسز سامنے آگئے ضلع لکی مروت میں 3 ماہ کی بچی جبکہ بنوں کے علاقے وزیر کے دس ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے ۔

ضلع کوہستان کی تحصیل پتن سے 42 ماہ کی بچی میں جبکہ کوہستان ہی کی تحصیل داسو سے بھی پانچ سال کی بچی میں پولیو وائرس پایا گیا

خیبر پختونخواہ میں رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 68 ہوگئی، محکمہ صحت کی جانب سے پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہ جانے والے پانچ سال سے کم عمر بچوں کے کئے ایک ماہ تک جاری رہنے والی خصوصی انسداد پولیو مہم بھی جاری ہے

واضح رہے کہ رواں سال پاکستان بھر سے سامنے آنے والے پولیو کے91کیسز میں سے 68کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے۔

About The Author