دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستانی باکسر محمد وسیم نے تین بار کے عالمی چیمپئین کو شکست دیدی

محمد وسیم مقابلے کے دوران آٹھ راؤنڈز میں اپنے حریف پر حاوی رہے۔ یہ 32 سالہ پاکستانی باکسر کے پروفیشنل کیرئیر کی دسویں فتح ہے۔
پاکستان کے مایہ ناز باکسر محمد وسیم نے تین بار لائٹ فلائی ویٹ کیٹیگیری میں عالمی چیمپئن رہنے والے میکیسو کے باکسر گینگان لوپیز کو شکست دے دی ہے۔
آج یعنی جمعے کو دبئی میں ہونے والے مقابلے میں محمد وسیم کو ریفریز نے متفقہ طور پر میچ کا فاتح قرار دیا۔

محمد وسیم مقابلے کے دوران آٹھ راؤنڈز میں اپنے حریف پر حاوی رہے۔ یہ 32 سالہ پاکستانی باکسر کے پروفیشنل کیرئیر کی دسویں فتح ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی نژاد عالمی شہرت یافتہ برطانوی باکسر محمد عامر بھی اس میچ کے موقعے پر محمد وسیم کی حوصلہ افزائی کے لیے دبئی میں موجود تھے۔

About The Author