لندن:سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا لندن میں علاج جاری ہے ۔ کچھ ٹیسٹ کل اور کچھ سوموار کو ہوں گے۔
لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوا زشریف کی سات مرتبہ کارڈئیک انٹروینشن ہو چکی ہے۔ ڈاکٹر سگورٹ نے سوئٹزرلینڈ سے آ کرآج نوازشریف کا معائنہ کیا۔
صحافی نے سوال کیا کہ لندن میں کب تک رکیں گے؟ اس پر شہباز شریف نے برجستہ جواب دیا کہ اگر آپ کو پسند نہیں تو چلا جاتا ہوں۔
نواز شریف کے معالج ڈاکٹر عدنان نے بتایا کہ پروفیسر ڈاکٹر سگواٹ عالمی شہریت یافتہ دل کے ڈاکٹر ہیں۔ڈاکٹر سگواٹ جدہ میں بھی نوازشریف کا علاج کر چکے ہیں۔
ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ نوازشریف کے دماغ کو خون سپلائی والی شریان اسی فیصد بند ہے۔ نوازشریف کی مزید اپائینٹمنٹس طے شدہ ہیں۔ضرورت پڑی تو ہسپتال داخل کرائیں گے
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ