دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع رحیم یار خان میں ایس ایچ اوز کے تبادلے

ڈی پی او رحیم یار خان امیر تیمور نے ضلع کے درجنوں ایس ایچ اوز کے تبادلے کر دیئے ہیں۔

ضلع رحیم یار خان

ضلع رحیم یار خان میں خان پور (قمراقبال جتوئی سے) ضلع رحیم یار خان میں درجن سے زایدایس ایچ اوز تبادلوں کے سیلاب میں بہہ گئے، کئی کھڈے لائن لگے اور چند ایک کھڈوں سے تخت پر براجمان ہوئے۔۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی پی او رحیم یار خان امیر تیمور نے ضلع کے درجنوں ایس ایچ اوز کے تبادلے کر دیئے ہیں۔ جن میں اظہر جاوید پولیس لائن بہاولپور سے تھانہ اے ڈویژن رحیم یار خان، محمد اسلم صابر اے ڈویژن سے پولیس لائن، نذیر جاوید پولیس لائن سے تھانہ ایئرپورٹ رحیم یار خان،

ایس ایچ او محمد اصغر تھانہ ایئر پورٹ سے چوکی انچارج کوٹ کرم خان، ایس آئی حسین رضا نظامی تھانہ اقبال آباد سے سٹی صادق آباد، جام محمد اعجاز تھانہ بھونگ سے تھانہ کوٹسبزل، سب انسپکٹر امجد رشید پولیس لائن سے تھانہ اقبال آباد، جام عبدالکریم انسپکٹر تھانہ سہجہ سے تھانہ اسلام گڑھ، محمد یٰسین گجر پولیس لائن سے ایس ایچ او کوٹسمابہ، انسپکٹر ذاکر گجر تھانہ صدر صادق آباد سے پولیس لائن،

جام منظور احمد چوہان پولیس لائن سے تھانہ آباد پور ،رانا عبدالہادی پی ایس او ٹو ڈی پی او ایس ایچ او تھانہ رکن پور ، انسپکٹر اللہ یار سیفی ایس ایچ او تھانہ ترنڈہ محمد پناہ سے پولیس لائن،

سب انسپکٹر رانا محمد اشرف پولیس لائن سے ایس ایچ او سی ڈویژن رحیم یار خان، انسپکٹر حاجی محمد صفدر پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ تبسم، سب انسپکٹر رئیس بشیر احمد ایچ او تھانہ اسلام گڑھ سے پولیس لائن ،

غلام حیدر شر ایس ایچ او آباد پور سے ایس ایچ او تھانہ سہجہ ، رشید نائچ ایس ایچ او سی ڈویژن سے ترنڈہ محمد پناہ تعینات کر دیئے گئے۔ درجن سے زایدایس ایچ اوز کے تبادلے

About The Author