مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی تبصرے خبریں اور تجزیے

ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر روجھان

روجھان

اوزمان روڈ پر علی الصبح 6:15 منٹ پر نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے حاجی فرید، شانہ قوم چونگلی کو اوزمان سے روجھان آتے ہوئے موٹر سائیکل سی ڈی ماڈل 2019 اور 20000 ہزار روپے نقد موبائل فون بھی لے گئے مزحت پر حاجی فرید چونگلی کو تشدد کا نشانہ بنایا

اور ڈاکوؤں نے ان کی آنکھوں پر پٹی اور ہاتھ باندھ کر گاڑی موبائل فون اور نقدی لے اڑے صبح حاجی فرید کو رحیم یار خان لے جا رہے تھے جو بیمار تھا کہ راستہ میں یہ واقعہ پیش آیا

حاجی فرید چونگلی تھانہ روجھان پہنچ کر پولیس کو درخواست دی ایس ایچ او انعام نبی بزدار اپنی ٹیم کے ہمراہ جائے واردات پر روانہ ہو گئے ۔


روجھان :

کن خاص میں موٹر سائیکل ڈکیٹی نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے بیوپاری سے 1 لاکھ 20 ہزار روپے بمعہ موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے، زرائع

زرائع کے مطابق روجھان کے نواحی علاقہ کن خاص میں واردات نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے گھات لگا کر ایک بیوپاری شخص سے موٹر سائیکل 1 لاکھ 20 ہزار روپے نقدی چھین لیا گیا مزحمت پر بیوپاری شخص کو تشدد بنایا یہ واقعہ علی الصبح 5 بجے کن خاص میں پیش آیا

بیوپاری شخص کا تعلق بنگیانی برادری سے تعلق بتایا جاتا ہے ڈاکو واردات کے بعد فرار ہو گئے بیوپاری شخص (بنگیانی) تھانہ روجھان پہنچ کر پولیس کو اطلاع دی پولیس جائے واردات پر روانہ ہو گئی ہے ۔

واضح رہے کہ یہ موٹر سائیکل چھیننے کی دوسری واردات ہے جو صبح (آج کے دن) ہوئی


روجھان

روجھان میں موٹر سائیکل چھیننے کے دو مختلف وارداتیں

پولیس کو اطلاع ملتے ہیں ایس ایچ او تھانہ روجھان پولیس نفری سمیت

جائے واردات اوزمان / کن خاص موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی


روجھان :

مصدقہ ذرائع نے ابھی ابھی بتایا ہے کہ وشو / گولن پسران نظر علی قوم بنگیانی سکنہ کن خاص سے 58 ہزار رقم چھین کر لے گئے

مزحمت پر تشدد کا نشانہ تاہم ڈاکو موٹر سائیکل نہ لے جا سکے رقم اور موبائل فون لے کر فرار ہو گئے ۔ وشو اور گولن دونوں بھائی تھے


روجھان/فوڈ اتھارٹی

روجھان صدر بازار میں فوڈ اٹھارٹی راجن پور کی کارروائی۔دکانداروں سے بسکٹس سمیت دیگر زائد المعیاد ایکسپائرڈ اشیاء برآمد بھاری جرمانے عائد ;

دکانداروں کی چیچیں۔فوڈ اٹھارٹی کے ڈر سے دکاندار ہوٹل ملکان کے سروں پر سبز کیپ کی بہاریں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی راجن پور کی ٹیم کا خواتین اہلکاروں کے ہمراہ صدر بازار روجھان کا دورہ پرچون کی دکانوں پر رکھی

اشیاءکی چیکنگ دوران کارروائی اکثر دکانوں سے بسکٹس،مشروب سمیت غیر معیاری اور زائد المعیاد ایکسپائرڈ اشیاء خوردنوش برآمد۔

مارکیٹ میں بھاری جرمانے۔فوڈ اتھارٹی کی کارروائی اور جرمانے عائد کرنے پر دکاندروں کی چیخیں نکل گ


روجھان

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی چھ رکنی ٹیم کا روجھان کا وزٹ متعدد دوکانداروں کو جرمانے اور ہدایت ۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی چھ رکنی ٹیم نے روجھان کا وزٹ کیا

اور مختلف دوکانوں پر اشیائے خوردونوش کو چیک کیا ٹیم نے مختلف ٹی شاپز (چائے کے ہوٹلز) ڈیپارٹمنٹل سٹورز، ملک شاپ پر جا کر اشیائے خوردونوش کی کوالٹی اور اشیائے خوردونوش اور دودھ کے معیار اور کوالٹی کو چیک کیا گیا

اور متعدد دوکانداروں کو جرمانے اور کچھ دوکانداروں کو وارننگ جاری کیں کہ دوکان دار عوام کو کوالٹی اور معیاری اشیائے خوردونوش کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے

فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے صدر بازار، مین بازار، لکھ پال مارکیٹ کی مختلف دوکانوں کی اشیاء کی چیکنگ کی واضح رہے کہ سن بریڈ کمپنی رحیم یار خان کی ڈبل روٹی اور ان کی سویٹ رس گلے غیر معیاری جس پر ڈیٹ درج نہ تھی

فوڈ انسپکٹر نے کال کر کے انہیں تاکید کی اور دوکاندار کو بھی ہدایت کی کہ غیر معیاری اور ڈیٹ کے بغیر سن بریڈ کمپنی کا مال نہ خریدنے کی بھی تاکید کی ۔

%d bloggers like this: