مئی 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مقبوضہ وادی میں پھنسے9 لاکھ کشمیری عالمی امن کے خطرے کی وارننگ دے رہے ہیں،صدر آزاد کشمیر

انہوں نے ترکی کے صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر رجب طیب ایردوان نے جاندار موقف اختیار کیا ہے۔

آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پھنسے نو لاکھ کشمیری عالمی امن کے خطرے کی وارننگ دے رہے ہیں۔

ٓٓٓٓٓٓٓٓترکی کے دارلحکومت انقرہ میں عالمی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی مظالم نے مسئلہ کشمیر کو سنگین عالمی مسئلہ بنادیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوے لاکھ محبوس کشمیری عالمی راڈار کے لئے عالمی امن کے خطرے کی وارننگ دے رہے ہیں۔ صدر آزاد کشمیر نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کشمیر کے مسئلے کو عالمی فورم پر بلا خوف اور غیر جانب داری سے اٹھایا ہے۔

انقرہ میں جاری کشمیر عالمی کانفرنس میں دنیا بھر سے آئے ہوئے پچیس ممالک کے مندوبین نے شرکت کی۔

ترکی کے دارلحکومت انقرہ میں خطاب کرتے ہوئے امریکہ میں پاکستان کی سابق سفیر اور پیپلزپارٹی کی رہنما  شیری رحمن نے کہا کہ وہ ترکی کی شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اتنے بڑے پیمانے پر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ شیری رحمن نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ترکی کے عوام ہمیشہ پاکستان اور کشمیر کے ساتھ دیتے رہیں گے اور ہمیشہ پاکستان کے موقف کی تائید کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: سوشل میڈیا پرمقبوضہ کشمیر بارے پوسٹ،یونیورسٹی کی خاتون پروفیسرپر مقدمہ

انقرہ میں جاری دو روزہ عالمی کشمیر کانفرنس کا انعقاد ترکی کے تھنک ٹینک انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک تھنکنگ اور پاکستان کے تھنک ٹینک لاہور سینٹر فار پیس اینڈ ریسرچ نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔

عالمی کانفرنس میں شریک برطانیہ سے آئے ہوئے لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ ترکی نے کشمیر کے مسئلے پر ایک بڑی عالمی کانفرنس کا انعقاد کرکے دیگر ممالک کے لئے ایک مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ دیگر ممالک بھی کشمیر کے مسئلے پر اپنا کردار ادا کریں گے اور مسئلہ کشمیر کے لئے مددگار ثابت ہونگے۔

انہوں نے ترکی کے صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر رجب طیب ایردوان نے جاندار موقف اختیار کیا ہے۔

ترکی کے محکمہ مذہبی امور کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر علی ایرباش نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے تعلقات تاریخی ہیں۔ انہوں نے کہ پاکستان کے عوام نے ماضی میں جس طری ترکی کے عوام کی مدد کی تھی ہم کبھی بھی اس کو فراموش نہیں کرسکتے۔

یہ بھی پڑھیے: مقبوضہ کشمیر:بھارتی اقدام کیخلاف 108ویں روز بھی سول نافرمانی جاری

انہوں نے کہا کہ اس وقت کشمیر کے مسلمان جس مشکلات میں ہیں انہیں بچانے کے لئے ہم ہر سطح پر اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے تعاون کے ساتھ ساتھ اپنی ذمہ داری بھی ادا کرنے کو تیار ہیں۔

اس موقع پر ترکی کی جسٹس اینڈڈیولپمنٹ پارٹی کے پارلیمینٹ گروپ کے چئیرمین ایرگان آبچائے نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے تعلقات بہت گہرے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پر ہم پاکستان کے موقف کی ہمیشہ حمایت کرتے چلے آرہے ہیں اور اس سلسلے میں ہمیں کچھ بھی کرنا پڑا ہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دروازے اپنے کشمیری بھائیوں کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں اور ہر قسم کا تعاون کشمیری بھائیوں کے لئے جاری رکھیں گے۔

اس موقع پر ترکی کی قومی اسمبلی کے قائم مقام اسپیکر سریا سعدی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کشمیروں پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم کی مذمت کرتے ہیں۔

%d bloggers like this: