بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نےاپنے فاسٹ بالر شہادت حسین پر 5 سال کی پابندی عائد کردی ہے۔
شہادت حسین نےڈومیسٹک میچ کے دوران گیند صاف نہ کرنے پر ساتھی کھلاڑی پر حملہ کیا تھا۔
انہوں نے سنی جونئیر کو گیند صاف کرنے کے لئے کہا، انکار پر انہوں نے سنی جونیئر پر حملہ کردیا۔ گراؤنڈ میں موجود دیگر کھلاڑیوں نے معاملہ سلجھانے کے لئے بیچ بچاؤ بھی کرایا۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے شہادت حسین پر 1 لاکھ ٹکا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ شہادت حسین 38 ٹیسٹ میچز،51 ون ڈے انٹرنیشنل اور 6 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بنگلہ دیش کی نمائندگی کرچکے ہیں۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق 2015میں شہادت حسین گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے پر گرفتار بھی ہوچکے ہیں۔
اے وی پڑھو
بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست، پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ جیت لیا
لاہور میں پاکستان کا سب سے اونچا پرچم نصب کیا جائے گا
برلن میں جاری اسپیشل اولمپیکس میں قومی سائیکلسٹ کی نمایاں کارکردگی