خصوصی افراد اس معاشرے کا ایک اہم حصہ ہیں جنہیں نارمل افراد کی طرح ملکی ترقی کے دھارے میں شامل کرنا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ اسی حوالے سے ڈپٹی کمشنر بہاولپور شوذب سعید نے خصوصی افراد کے فنی تربیت کے ادارے نشیمن کا دورہ کیا۔ مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے انہوں نے سوشل ویلفئیر اور نشمین انتظامیہ کے کردار کو سراہا۔ انکا کہنا تھا کہ تربیت حاصل کرنے والے خصوصی افراد کو ملازمتوں کے لیے پلان بنا رہے ہیں۔سربراہ نشیمن عزیر احمد کا کہنا تھا کہ 100 سے زائد خصوصی افراد کو امدادی رقوم کے چیکس جبکہ جسمانی معذور افراد کو ویل چیئرز تقسیم کی گئی ہیں۔
ادارے میں تربیت حاصل کرنے والے خصوصی افراد کا کہنا تھا کہ وہ اس قابل بن رہے ہیں کہ اپنے پاوں پر کھڑے ہو سکیں
ڈپٹی کمشنر نے تقریب کے دوران معذور افراد میں چیکس اور ویل چیئرز تقسیم کیں۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر سحر صدیقہ اور صدر بہاولپور پریس کلب نصیر احمد ناصر بھی انکے ہمراہ تھے۔
Daily Swail-Native News Narrative

اے وی پڑھو
🛑Daily Swail Baithak| Saraiki Wasson ich Flood 2025| Daily Swail
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
چُپات – کہاݨی ۔۔۔||وقاص قیصرانی بلوچ