دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

قومی فاسٹ بالرعثمان خان شنواری کی معصومانہ خواہش

عثمان خان شنواری نے کہاہے کہ دونوں لیجنڈری کھلاڑی ہیں،خواہش ہے دونوں کھلاڑیوں کو آؤٹ کروں۔ دونوں بلےبازوں کےوکٹیں اپنےنام کرنا چاہتا ہوں۔

کراچی:قومی فاسٹ بالرعثمان خان شنواری کی معصومانہ خواہش سامنے آئی ہے ۔ انہوں نے کہاہے کہ بھارتی ٹیم کےکپتان ویرات کوہلی اورسابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈویلیئرز کو بالنگ کرانے کی خواہش ہے،

عثمان خان شنواری نے کہاہے کہ دونوں لیجنڈری کھلاڑی ہیں،خواہش ہے دونوں کھلاڑیوں کو آؤٹ کروں۔ دونوں بلےبازوں کےوکٹیں اپنےنام کرنا چاہتا ہوں۔

لوبیا کڑاہی کھانے کے حوالے سے مشہور پاکستانی فاسٹ بالر نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ  سردیاں آگئیں ہیں اب لوبیا ہی لوبیا چلے گا ،میرا کوئی ڈائٹ پلان نہیں،جو ملے کھا لیتا ہوں۔

عثمان خان شنواری نے کہا کہ  ڈائٹ پلان پرعمل نہ کروں توپھرزیادہ وقت اسٹیڈٰیم میں گزارتا ہوں۔

قومی فاسٹ بالر نے شکوہ کیا کہ انہوں نے بگ بیش لیگ میں بہترین کارکردگی دکھائی مگر عمدہ کارکردگی کےباوجود ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا،امید ہےمستقبل میں کرکٹ کھیلنے کو ملے گی تو بہترین کارکردگی دکھاؤں گا۔

عثمان خان شنواری نے قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا سے متعلق آسٹریلیا کیخلاف ہمارا پیس اٹیک مضبوط ہے ،نسیم شاہ اورعمران خان نےٹورمیچز میں شاندار بالنگ کی ہے۔ ٹیسٹ سیریزمیں بالرز آسٹریلوی بلےبازوں کو ٹف ٹائم دیں گے

About The Author