مئی 17, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور: بچوں کے لئے دوڑ کے مقابلے کا اہتمام

کھیل جیسی سرگرمیوں کا اہتمام کر کے نئی نسل کو برائی سے بچایا جا سکتا ہے:

لاہور(علی جان سے)

کھیل جیسی سرگرمیوں کا اہتمام کر کے نئی نسل کو برائی سے بچایا جا سکتا ہے:

چیئرمین حاجی محمد عباس
گزشتہ روز صواآصل میں کوچ پرویز ریمبو نے بچوں کیلئے دوڑ کا ایک مقابلے کا اہتمام کیا جس میں چار کلومیٹر، دو کلومیٹر اور ایک کلو میٹر دوڑ کا مقابلہ کروایا گیا۔

علاقہ بھر سے بچوں نے بھرپور حصہ لیا اور خوشی کا اظہار کیا۔ جیتنے والے امیدواروں کو ٹرافی دی گئی۔

دوڑ کی تقریب میں صواآصل پریس کلب لاہور کے چیئرمین حاجی محمد عباس ، جنرل سیکرٹری عاطف منیر بھٹی اور انفارمیشن سیکرٹری طاہر حسین المشہور بابا سپانوالانے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

چیئرمین حاجی محمد عباس نے کہا کہ دوڑ جیسی سرگرمیوں کا اہتمام کر کے نئی نسل کو برائی سے بچایا جا سکتا ہے۔ جنرل سیکرٹری عاطف منیر بھٹی نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام کرواتے رہنا چاہے تا کہ نئی نسل کا مستقبل روشن ہو رہے۔

4کلومیٹر دوڑ میں پہلے نمبر پر سہیل اور دوسرے نمبر پر اکرام آیا۔ 2کلومیٹردوڑ میں پہلے نمبر پر انیس اور دوسرے نمبر پر صابر بلاً آیا۔

1کلومیٹر دوڑ میں پہلے نمبر پر حافظ ارسلان اور دوسرے نمبر پر احسان اور تیسرے پر دانش آیا۔اہل علاقہ نے ٹیم کوچ پرویز ریمبو کی اس کوشش کو سراہا۔

چیئرمین حاجی محمد عباس اور جنرل سیکرٹری عاطف منیر بھٹی نے جیتنے والے امیدواروں کو میڈل پہنائے اور ٹرافیاں دیں۔


لاہور

جے یو آئی کا لاہور اسلام آباد جی ٹی روڈ بھی بند کرنے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق جمعیت علما اسلام (ف) نے آزادی مارچ کے دھرنا پلان بی کے تحت اب لاہور، اسلام آباد جی ٹی روڈ پر بھی دھرنے کا پروگرام تشکیل دے دیا۔

جے یو آئی ذرائع کے مطابق امامیہ کالونی شاہدرہ کے قریب جے یوآئی (ف) کے مقامی کارکن 18 نومبرسے دھرنے کا آغاز کریں گے ساتھ ہی لاہور کے مال روڈ پر دھرنا دینے کے حوالے سے بھی مشاورت جاری ہے۔

اطلاعات ہیں کہ جے یوآئی (ف) کی مقامی تنظیم امامیہ کالونی کے قریب جی ٹی روڈ پر پیر دن دوبجے کے قریب دھرنے کا آغاز کرے گی

جو رات تک جاری رہے گا۔جے یو آئی (ف) کے رہنماؤں نے وسطی پنجاب میں احتجاج اور دھرنے شروع کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 18 نومبرسے جی ٹی روڈ پر دھرنے کا آغازہوگا

جس میں مقامی کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی، مال روڈ لاہور پر بھی احتجاجی دھرنے کے حوالے سے مشاورت کی جارہی ہے

جس اعلان چند روز میں متوقع ہے اور اس دھرنے میں مولانا فضل الرحمن بھی شریک ہوں گے۔…

%d bloggers like this: