دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسلام آبادپولیس نے بچوں کے ساتھ زیادتی کا ملزم گرفتارکرلیا

آئی جی اسلام آباد نے زیادتی کے واقعات پر نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کئے تھے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ نیلور پولیس  ایک کارروائی کے دوران بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم  گرفتارکرلیاہے۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  ملزم ماجد لطیف کے خلاف گزشتہ روز نیلور پولیس نے دو بچوں کے ساتھ زیادتی کے مقدمات درج کئے تھے،

آئی جی اسلام آباد نے زیادتی کے واقعات پر نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کئے تھے،ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس پی رورل کی زیر نگرانی پولیس ٹیم تشکیل دی تھی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس  نے کہا کہ ٹیم اے ایس پی کورال زوہیب رانجھا کی سربراہی میں ایس ایچ او نیلور معہ افسران پر مشتمل تھی،پولیس ٹیم نے 24گھنٹوں کے اندر اندر ملزم کو تکنیکی بنیادوں پر ٹریس کر کے گرفتار کر لیا.

اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزم گن پوائنٹ پر بچوں کے ساتھ زیادتی کرتا رہا ہے،ملزم کو مجاز عدالت میں پیش کرکے مزید تفتیش کے لئے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا،آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز کی پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے ۔

About The Author