دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بتایاجائے خیبرپختونخوا میں احتساب کی لانڈری کیوں بند ہے؟نیر بخاری

سید نیر بخاری نے کہا کہ نیب اپنی ساکھ کھو چکا ہے اب ہر کوئی مان رہا ہے کہ نیب اور ملکی معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے چیئرمین نیب کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین نیب نے آج بھی سیاسی تقریر کی ہے جبکہ سچ یہ ہے کہ نیب سیاسی انجینئرنگ کا ہتھیار ہے۔

نیر حسین بخاری کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ اس طرح صوبائی کارڈ استعمال کرنے کا الزام بھی سیاسی ایجنڈا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک صوبے کو نشانہ بنانے پر سوال تو اٹھیں گے اور یہ بھی پوچھا جائے گا کہ خیبرپختونخوا میں احتساب کی لانڈری کیوں بند ہے؟

سید نیر بخاری نے کہا کہ احتساب سے انکار نہیں مگر احتساب کی آڑ میں انتقام سے اختلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب ذرا علیمہ خان کو بھی طلب کرکے دکھائیں اور ان سے آمدنی کا ذریعہ اور بیرون ملک اربوں کی پراپرٹی کا بھی پوچھ کر دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ پلی بارگینگ تاوان حاصل کرنے کا دوسرا نام ہے۔

سید نیر بخاری نے کہا کہ نیب اپنی ساکھ کھو چکا ہے اب ہر کوئی مان رہا ہے کہ نیب اور ملکی معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

سید نیر بخاری نے وزیراعظم عمران خان اور حکومتی وزرا کے بیان کے ردعمل میں  کہا ملک کی سیاسی تاریخ میں یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ بھٹوز آیینی جمہوری قومی خدمات کی عظمتوں کے مینار ہیں ذوالفقار علی بھٹو کی قومی آئینی خدمات بے نظیر بھٹو کی آمریت کے خلاف دلیرانہ جدوجہد یادگار ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے اختیارات پارلیمنٹ کو  دیکر مظبوط بنایا۔

نیر بخاری نے کہا کہ چیرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری ملک و ملت کے راہبروں کے راہبر وارث ہیں بلاول بھٹو زرداری نوحوانوں کے قائد اور ملک کی امید ہیں

پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو آیین کے جمہوری تحفے پر حقیقی سیاسی جماعت ہونے کا اعزاز حاصل ہے

نیر بخاری نے کہا کہ جب سے چنتخب آئے ہیں لوگوں کا جینا محال ہو گیا ہے چنتخبین نااہلوں نالائقوں کی عوامی تکالیف کی بجائے عمران خان کی خوشنودی پر  توجہ ہے ۔

نیر بخاری نے مزید کہا کہ عمران خان مسلسل ناکامیوں پر  سٹھیا گئے ہیں چھوڑونگا نہیں بڑھکباز کےدائیں بائیں تصدیق شدہ بدعنوان براجمان ہوتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بقول عمران خان وہ  تمام ڈاکو چور لٹیرے بدعنوان تو بنی گالہ مسکن کے پناہ گرین ہیں گڈ گورنس کا ڈھنڈورا پیٹنے والا وزیراعظم اعتراف کررہا ہے کہ وزرا ڈیلیور نہیں کر رہے جو ناکامی کا کھلا اعتراف ہے ۔

نیر بخاری  نے کہا کہ کارکردگی کا عالم یہ ہے کہ سبزیوں کی قیمت قابو میں نہیں آ رہی معاشی ترقی حکومتی دعوے جھوٹ کے پلندے ثابت ہوِئے ہیں اورصنعت و پیداوار کی سرگرمیاں پرمکمل جمود طاری ہے۔

نیر بخاری نے مزید کہا کہ زراعت کا شعبہ تباہی کے دھانے پر ہے روزگار کے مواقع کم تر ہو گئے ہیں اور حکمران خاندانوں کے لئے منفعت بخش کاروبار میں اضافہ ہو رہا ہے۔

About The Author