اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹرز ظفرمرزا پولیو کے اعلی سطحی اجلاس میں شرکت کیلئے تین روزہ دورے پر ابوظہبی روانہ ہوگئے ہیں۔
ترجمان وزارت صحت ساجد شاہ کی طرف سے جاری معاون خصوصی برائے قومی صحت کے وڈیو بیان میں کہا گیاہے کہ وہ ابو ظہبی کے دورے کے دوران بل گیٹس سےاہم ملاقات کرینگے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا اجلاس میں پولیو کے حوالے سے کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے،پولیو کی اہم میٹنگ میں پاکستان توجہ کا مرکز ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پولیوکے کیسز زیادہ رپورٹ ہو ئے ہیں۔ بل گیٹس سے ملاقات میں پاکستان میں پولیوکے خاتمے کے حوالے سے جاری تعاون پر تفصیلی بات ہو گی۔
ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا پاکستان میں پولیو گرام میں اصلاحات اور پولیو کے خاتمے کے حوالے سے اقدامات بارے آگاہ کروں گا۔ پولیو پروگرام کیلئے درکار وسائل پر بین الاقوامی اداروں کے سربراہان سے تفصیلی بات کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ پولیوکے خاتمے کیلئے وسائل کی فراہمی اور پولیو کییسز کے آنے کے بعد نئی حکمت عملی سے آگاہ کروں گا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
صحت عامہ سے متعلقہ کمانڈ، کنٹرول، اور کمیونیکیشن کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے قومی ادارہ صحت میں ورکشاپ
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب