مئی 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ہماری اقتصادی اصلاحات نتیجہ خیز ہیں،وزیراعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نےکہاکہ اکتوبر 2018 میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ ایک ہزار 280 ملین ڈالر تھا،

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری اقتصادی اصلاحات نتیجہ خیز ہیں،چار  سال میں پہلی بار اکتوبر 2019 میں پاکستان کے کرنٹ اکائونٹ میں اضافہ ہواہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں عمران خان نے کہا کہ اکتوبر  2019 میں کرنٹ اکائونٹ کا بیلنس پلس 99 ملین ڈالررہا،ستمبر 2019 میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ 284 ملین ڈالر تھا۔

وزیر اعظم عمران خان نےکہاکہ اکتوبر 2018 میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ ایک ہزار 280 ملین ڈالر تھا،

عمران خان نے کہا کہ ہمارے مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 73.5 فیصد تک گر گیا تھا،رواں سال اکتوبر میں برآمدات میں 20 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہااکتوبر 2018 میں برآمدات میں اضافہ 9.6 فیصد تھا،برآمدکنندگان کو مبارکباد دیتا ہوں،برآمدکندگان  کی مزید حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہہماری معاشی اصلاحات کے ثمرات آناشروع ہوگئے ہیں ۔

%d bloggers like this: