نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

 پنجاب حکومت نے صوبے کے لئے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کر دیا

سردار عثمان بزدار  نے کہاہے  کہ گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کا مسئلہ حل کرنے کے لئے محکمہ ایکسائز کو چودہ دن کا وقت دیا ہے ۔ صوبے بھر میں نو نئے اسپتال بھی بنائے جا رہے ہیں ۔

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے کے لئے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کر دیاہے ۔وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے کہاہے کہ  نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے آسان شرائط پر قرضے دئے جائیں گے ۔ لاہور کے شہریوں کیلئے میگاپراجیکٹس شروع کئے جا رہے ہیں ۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبائی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو نو ارب روپے کے قرضے دئے جا رہے ہیں ، لاہور کے مختلف مقامات پر اوورہیڈبریج بنائے جائیں گے جبکہ ایک ارب کی لاگت سے لاہور کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جائے گی ۔

وزیر اعلی نے کہا کہ جیلوں میں قیدیوں کی حالت زار کو بہتر بنانے کیلئے اصلاحات متعارف کرائی ہیں اور امن و امان کی صورت حال بہتر بنانے کے لئے پنجاب سیف سٹی پراجیکٹ کا دائرہ کاردیگر شہرو ں تک پھیلایا جارہا ہے ۔

سردار عثمان بزدار  نے کہاہے  کہ گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کا مسئلہ حل کرنے کے لئے محکمہ ایکسائز کو چودہ دن کا وقت دیا ہے ۔ صوبے بھر میں نو نئے اسپتال بھی بنائے جا رہے ہیں ۔

سربراہ پنجاب حکومت نے کہا کہ ہم سپیشل اکنامک زونزپر کام کر رہے ہیں جس سے 2لاکھ افراد کو روزگار ملے گا۔ جبکہ پنجاب بھر میں آٹھ نئی یونیورسٹیز اور تین انسٹیٹیوٹس بنائے جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے تحت جنوبی پنجاب میں 2 سمال ڈیمز بھی  بنائے جائیں گے جبکہ زرعی کریڈٹ کارڈکا بھی جلد اجراء شروع کر دیا جائے گا ۔

About The Author