مئی 17, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں فائرنگ کا واقعہ 4افراد ہلاک، 10زخمی

پولیس افسر کے مطابق زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر ڈاکٹروں نے پانچ زخمیوں کی حالت تشویش ناک قرار دی ہے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر فرانسو میں نامعلوم مسلح شخص کی جانب سے فٹ بال شائقین پر فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

فرانسو کے ڈپٹی پولیس چیف مائیکل ریڈ نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ نامعلوم شخص نے فٹ بال گراؤنڈ سے متصلہ گھر کے عقب سے شائقین پر فائرنگ کردی جس سے چار افراد موقع پر ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

ڈپٹی پولیس چیف مائیکل ریڈ نے بتایا کہ نامعلوم بندوق بردار شخص نے فرانسو کے ایک گھر کے عقب سے 35 کے لگ بھک فٹ بال شائقین، جن میں زیادہ تر آپس میں رشتہ دار اور دوست و احباب شامل تھے،  پر فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس افسر کے مطابق زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر ڈاکٹروں نے پانچ زخمیوں کی حالت تشویش ناک قرار دی ہے۔

پولیس کی جانب سے ذرائع ابلاغ  کو ہلاک افراد کی شناخت کے حوالے سے مزید تفصیل فراہم نہیں گئی، البتہ پولیس نے کہا کہ تمام ہلاک افراد مرد ہیں اور ان کی عمریں 25 سے 35 سال کے درمیان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ: وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ، ایک ہلاک پانچ زخمی

ڈپٹی پولیس چیف مائیکل ریڈ نے کہا کہ یہ ایک بے رحمانہ اور بے حس تشدد کا واقع ہے۔ ہم ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ مجرم کو گرفتار کرنے کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج  اور تصاویر سے بھی مدد لی جارہی ہے۔

فرانسو کے ڈپٹی پولیس چیف مائیکل ریڈ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نامعلوم شخص نے فٹ بال گراؤنڈ سے متصلہ گھر کے عقب سے شائقین پر فائرنگ کردی جس سے چار افراد موقع پر ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

ڈپٹی پولیس چیف مائیکل ریڈ نے بتایا کہ نامعلوم بندوق بردار شخص نے فرنسو کے ایک گھر کے عقب سے 35 کے لگ بھک فٹ بال شائقین، جن میں زیادہ تر آپس میں رشتہ دار اور دوست و احباب شامل تھے،  پر فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس افسر کے مطابق زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر ڈاکٹروں نے پانچ زخمیوں کی حالت تشویش ناک قرار دی ہے۔

%d bloggers like this: