نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بی جے پی رہنما نرمل سنگھ کو جموں وکشمیر اسمبلی کے اسپیکر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

انڈین میڈیا کے مطابق  13 نومبر کو ، این پی پی کے چیئرمین اور سابق وزیر ہرش دیو سنگھ نے اسپیکر کے عہدے پر سنگھ کے تسلسل کو "آئین اور مروجہ قوانین کی توہین" قرار دیاتھا۔

سری نگر:مقبوضہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرومو کی سربراہی میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر اور بی جے پی کے سینئر رہنما نرمل سنگھ کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیاجو کالعدم جموں و کشمیر آئین کی دفعات کے تحت اس عہدے پر مقرر ہوئے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متعدد سیاسی جماعتوں خصوصا جموں کی نیشنل پینتھرس پارٹی (این پی پی)نے اسمبلی تحلیل ، آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے اور سابقہ ریاست کو دو مرکز علاقوں میں تقسیم کرنے کے باوجود سنگھ کے اپنے عہدے پر برقرار رہنے پر سوال اٹھائے تھے۔

انڈین میڈیا کے مطابق  13 نومبر کو ، این پی پی کے چیئرمین اور سابق وزیر ہرش دیو سنگھ نے اسپیکر کے عہدے پر سنگھ کے تسلسل کو "آئین اور مروجہ قوانین کی توہین” قرار دیاتھا۔

سنگھ کو پی ڈی پی – بی جے پی حکومت کے خاتمے اور 20 جون ، 2018 کو گورنر راج نافذ کرنے سے ایک ماہ قبل ، 10 مئی ، 2018 کو سابق جموں و کشمیر ریاست کے قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ نرمل سنگھ کو جموں وکشمیر کے آئین کے سیکشن 57 کے تحت سابق ریاست جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کے عہدے پر مقرر کیا گیا تھا۔

About The Author