مئی 17, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

TOPSHOT - A motorist shows his identity card to a security personnel after being stopped for questioning at a roadblock during a lockdown in Srinagar on August 12, 2019. - Indian troops clamped tight restrictions on mosques across Kashmir for Eid al-Adha festival, fearing anti-government protests over the stripping of the Muslim-majority region's autonomy, according to residents. (Photo by Tauseef MUSTAFA / AFP)

5 اگست سے مقبوضہ کشمیرمیں135 دہشت گرد گھس آئے ہیں:بھارتی انٹیلی جنس کا پروپیگنڈا

مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت واپس لینے کے بھارت کے فیصلے کے نتیجے میں ، عمران خان کی زیرقیادت پاکستان حکومت کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا تھا

نئی دہلی:بھارت نے پاکستان کے خلاف اپنے مذموم پروپیگنڈے کی مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ اسی سلسلے کی ایک تازہ ترین کڑی کے طور پر بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کے خاتمے کے تین ماہ بعد تک، پاکستان کی طرف سے135 افراد کو وادی میں دہشت گردی کے لئے بھیجا گیا ہے۔

ساؤتھ ایشین وائرکے مطابق حقیقت یہ ہے کہ بھارتی سیکیورٹی فورسز نے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے بعد جموں و کشمیر میں پاک بھارت سرحد کے ساتھ ساتھ 25 سے زیادہ داخلی راستوں کی نشاندہی کی تھی۔ ان راستوں پر سرحدوں سے باڑ کے ساتھ ساتھ ،رکاوٹوں کے نظام سمیت دو سے تین درجے کی سیکیورٹی بھی رکھی گئی تھی۔ فوج اور بی ایس ایف کی حفاظت کے پہلے درجے کے علاوہ کنٹرول لائن اور آئی بی کے ساتھ ساتھ گاؤں کی دفاعی کمیٹیوں (وی ڈی سی) کے علاوہ ، پولیس کو بھی الرٹ کردیا گیا تھا اور سرحد کے آس پاس کے علاقوں میں چوکیاں بھی بننا شروع ہوگئی ہیں۔

ساؤتھ ایشین وائرکے مطابق ان تمام اقدامات کے باوجود بھارت پاکستان کے خلاف اپنی پروپیگنڈہ مہم زور شور سے جاری رکھے ہوئے ہے۔

مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت واپس لینے کے بھارت کے فیصلے کے نتیجے میں ، عمران خان کی زیرقیادت پاکستان حکومت کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا تھا جس کے ساتھ ہی اسلام آباد اورنئی دہلی کے ساتھ سفارتی تعلقات میں کشیدگی آگئی تھی

%d bloggers like this: