دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

رنجیت سنگھ نامی شخص نے اسلام آباد سے 24سالہ لڑکی اغوا کرلی

پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد رنجیت سنگھ نامی ملزم اور لڑکی کی تلاش کے لئے  ضابطے کی کارروائی شروع کردی ہے ۔

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جی نی نائن میں واقع  تھانہ کراچی کمپنی کی حدود سے رنجیت سنگھ نامی شخص نے  24 سالہ لڑکی اغواء  کرلی ہے۔

تھانہ کراچی کمپنی کی پولیس نے لڑکی کے اغواء کا مقدمہ سکھ شہری رنجیت سنگھ کے خلاف درج کرلیاہے۔

پولیس نے لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں رنجیت سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ پولیس کا کہناہے کہ لڑکے اور لڑکی کی لوکیشن ایک ہی جگہ پر سامنے آئی ہے۔ رنجیت سنگھ اور لڑکی کی سی ڈی آر میں کالز اور ایس ایم ایس کا ریکارڈ بھی پایا گیاہے۔

پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد رنجیت سنگھ نامی ملزم اور لڑکی کی تلاش کے لئے  ضابطے کی کارروائی شروع کردی ہے ۔

About The Author