دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عمران خان کے لیے خطرے کی گھنٹی بج چکی ہے،منظور وسان

انہوں نے کہا کہ ایمپائر آگے چل کر عمران خان کی سپورٹ کرنے والا نہیں ہے۔2020 میں عمران خان کو حکومت میں نہیں دیکھ رہا۔

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما منظور وسان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے لیے خطرے کی گھنٹی بج چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا پلان بی بڑا خطرناک ثابت ہو گا۔

سیاسی پیشن گوئیوں کے حوالے سے ملک گیر شہرت کے حامل سینئر سیاستدان منظور وسان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو ری پلیس کیا جا ئے گا اور ان کی جگہ کسی اور کو لایا جائے گا۔

پیپلزپارٹی  کے رہنما نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے نا چاہتے ہوئے بھی میاں صاحب ملک سے باہر جار ہے ہیں۔

منظور وسان  ںے کہا کہ آج ایک مرتبہ پھر کہہ رہا ہوں کہ 2020 میں عمران خان کو وزیراعظم نہیں دیکھ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے لیے آنے والا سال کڑوا ثابت ہو گا۔

سیاسی خواب دیکھنے کی شہرت کے حامل پی پی رہنما منظور وسان نے دعویٰ کیا کہ آگے چل کر سیاستدانوں کو لڑوایا جائے گا لہذا عقلمندی سے کام لینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایمپائر آگے چل کر عمران خان کی سپورٹ کرنے والا نہیں ہے۔2020 میں عمران خان کو حکومت میں نہیں دیکھ رہا۔

منظور وسان نے اس سے قبل بھی دعویٰ کیا تھا کہ آئندہ سال عمران خان وزیراعظم نہیں ہوں گے۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے بھی دو دن قبل دعویٰ کیا تھا کہ آئندہ سال ہمارا وزیراعظم کوئی اور ہوگا۔

انہوں نے اس سے قبل یہ بھی کہا تھا کہ عمران خان بہت جلد استعفیٰ دے دیں گے۔

About The Author