لودھراں :ملکی تاریخ میں پہلی بارموجودہ حکومت نے زرعی منڈیوں اور ماڈل بازاروں میں کسان پلیٹ فارم متعارف کراکے زرعی مارکیٹنگ کے نظام میں بہتری کی جانب احسن قدم اٹھایا ہے ۔
صوبہ بھر میں 30 سے زائد منڈیوں میں صارفین کی سہولت کیلئے کسان پلیٹ فارم قائم کیا جارہا ہے ۔کاشتکار کسان پلیٹ فارم پرکمیشن اور مارکیٹ فیس کی ادائیگی کے بغیر اشیاء فروخت کر سکیں گے ۔پنجاب بھر میں پھل و سبز منڈی بادامی باغ ،سنگھ پورہ ،ملتان روڈ ،کچہ لاہور،ملتان،فیصل آباد، سرگودھا، گوجرانوالا، بہاولپور، شیخوپورہ، قصور،ڈی جی خان،بہاولنگر،صادق آباد،میانوالی،بورے والا،مظفرگڑھ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،سیالکوٹ،جہلم،منڈی بہاؤالدین،بھکر،پاکپتن،اوکاڑہ،ساہیوال،گجرات،رحیم یار خان،چکوال،راجن پور اور چیچہ وطنی میں کاشتکاروں کیلئے جگہ مخصوص کی گئی ہے ۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی اطلاعات ملتان نوید عصمت کاہلوں کا کہنا ہے کہ کسان پلیٹ فارم پر کاشتکاروں کے بیٹھنے اور پینے کیلئے صاف پانی کا اہتمام کیا گیا ہے۔ٹنل فارمنگ کے کاشتکار بھی اس سہولت سے مستفید ہو سکتے ہیں۔کاشتکار کسی بھی شکایت کی صورت میں مارکیٹ کمیٹی کے موجود عملہ سے رجوع کر سکتے ہیں۔
اس سہولت سے کاشتکاروں کو مڈل مین کے استحصال سے بچایا جا سکے گا ۔کسان پلیٹ فارم پر صارفین کو سستی،معیاری اور تازہ سبزیاں وپھل دستیاب ہونگے۔ مارکیٹ میں روزانہ کی قیمتوں سے کاشتکاروں کو مکمل معلومات حاصل ہونگی۔
تمام آنے والے مہمانوں کے تاثرات کے اندراج کیلئے کسان پلیٹ فارم پروزٹر رجسٹر بھی موجود ہیں۔کسان پلیٹ فارم کاشتکاروں اور صارفین کیلئے ایک خوشگوار اضافہ ثابت ہو گا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،