نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سردار رضا خان

سپریم کورٹ میں چیف الیکشن کمشنر کیخلاف درخواست سماعت کے لئے مقرر

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر نے حکومت کی طرف سے مقرر کردہ ممبران سے حلف نہ لیکر غیر قانونی کام کیاہے ۔

الیکشن کمیشن کے دو نئے ممبران سے حلف نہ لینے کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا خان  کیخلاف سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے ۔

سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطا بندیال 19 نومبر کو دن ایک بجے ان چیمبر سماعت کریں گے۔

چیف الیکشن کمشنر کیخلاف سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے پٹیشن دائر کی تھی ۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر نے حکومت کی طرف سے مقرر کردہ ممبران سے حلف نہ لیکر غیر قانونی کام کیاہے ۔

درخواست میں عدالت عظمی سے  چیف الیکشن کمشنر کو دونوں ممبران سے حلف لینے کا پابند کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

About The Author