اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہاہے کہ 11 کروڑ 30 لاکھ سے زائد ووٹرز پر مشتمل ابتدائی انتخابی فہرستیں دسمبر 2019 میں شائع کی جائیں گی ۔ ووٹرز اپنا اور اہل خانہ کے ووٹ کے درست اندراج کو یقینی بنائیں۔
بلدیاتی انتخابات کے لیے درکار انتخابی فہرستوں کی ابتدائی اشاعت دسمبر 2019 کے پہلے عشرہ میں کی جائے گی
تفصیلات کے مطابق غیر حتمی / ابتدائی انتخابی فہرستوں کی طباعت کا کام شروع کردیا گیا ہے. غیر حتمی /ابتدائی فہرستیں مرحلہ وار تمام اضلاع کو فراہم کی جائیں گی. ابتدائی انتخابی فہرستیں ہر ضلع میں قائم کیے گئے ڈسپلے سنٹرز / معائنہ مراکز میں رکھی جائیں گی تاکہ ووٹرز معائنہ کرکے تسلی کرلیں کہ انکا اور اہل خانہ کا ووٹ درست انتخابی علاقہ میں درج ہے۔
ڈسپلے سینٹرز پر فارم 15 برائے اندراج و منتقلی ووٹ, فارم 16 برائے اخراج / اعتراض اور فارم 17 برائے درستگی کوائف جمع کروانے کی سہولت ہوگی.
عوام الناس اور ووٹرز کی سہولت کے پیش نظر ملک بھر میں 20000 سے زائد ڈسپلے سینٹرز قائم کیے جارہے ہیں. ڈسپلے سنٹرز انچارج کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ ڈسپلے سنٹرز آنے والے افراد کو ضروری معلومات اور معاونت فراہم کریں.
واضح رہے قانون کے مطابق ووٹ کو درج یا منتقل صرف شناختی کارڈ کے مستقل یا موجودہ پتہ پر کروایا جاسکتا ہے. سرکاری ملازمین کو یہ سہولت حاصل ہے کہ وہ کسی دیگر پتہ پر بھی ووٹ درج کرواسکتے ہیں جہاں پر انہوں نے ملازمت کی وجہ سے رہائش اختیار کی ہے.
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹرز کے نام پیغام میں کہا ہے کہ انتخابی فہرستوں کی ابتدائی اشاعت میں وہ اپنا قومی فریضہ ادا کرتے ہوئے اپنا اور تمام اہل خانہ کے ووٹ کے درست اندراج کو یقینی بنائیں.
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،