دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آصف زرداری سمیت دوسرے لوگ پلی بارگین کی طرف آ رہے ہیں،شیخ رشید

انہوں نے کا ن لیگی قائد علاج کے لیے ملک سے باہر چلے جائیں گے، آصف زرداری کا معاملہ بھی چار چھ ماہ میں کسی طرف لگ جائے گا۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعوی کیا ہے کہ آصف زرداری سمیت دوسرے لوگ پلی بارگین کی طرف آ رہے ہیں ،انہوں نے کہا نواز شریف آج یا کل باہر چلے جائیں گے۔

وفاقی وزیر شیخ رشید نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ نواز، شہباز اور  زرداری کی سیاست ختم ہو چکی ہے۔

انہوں نے کا ن لیگی قائد علاج کے لیے ملک سے باہر چلے جائیں گے، آصف زرداری کا معاملہ بھی چار چھ ماہ میں کسی طرف لگ جائے گا۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ سوائے خورشید شاہ کے  آصف زرداری فریال تالپور،شرجیل میمن سمیت دیگر بھی پلی بارگین کی طرف آرہے ہیں۔

شیخ رشید نے دھرنے کے خاتمے کو فضل الرحمان کی عقلمندی قرار دیتے ہوئے ایک ضرب المثل بھی سنائی  وزیر ریلوے نے کہا  فضل الرحمان نے دھرنے پر بہت خرچہ کیا ،کھایا پیا کچھ نہیں ،گلاس توڑا بارہ آنے ۔

شیخ رشید نے آئندہ الیکشن میں مولانا فضل الرحمان کی نشستیں مزید کم ہونے کی پیش گوئی بھی کر دی ۔

About The Author