نومبر 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

حکومت کی کسان کش پالیسیوں اور مافیاز کی لوٹ مار کے خلاف 20نومبر کو ہر ضلع میں احتجاج کریں گے.پاکستان کسان اتحاد

حکومت کی کسان کش پالیسیوں اور مافیاز کی لوٹ مار کے خلاف 20نومبر کو ہر ضلع کے اندر کسان پریس کلب کے سامنے

رحیم یار خان پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر اور کسان بچاؤ تحریک کے انفارمیشن سیکرٹری جام ایم ڈی گانگا نے میر حاجی نذیر احمد کٹپال،

سردار شیر محمد مستوئی کے ہمراہ برصغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی شاعر و بزرگ حضرت خواجہ غلام فریدؒ کے دربار پر حاضری دینے کے بعد صحافیوں سے کہا ہے کہ ہم دعا اور دوا دونوں پر یقین رکھتے ہیں.

حکومت کی کسان کش پالیسیوں اور مافیاز کی لوٹ مار کے خلاف 20نومبر کو ہر ضلع کے اندر کسان پریس کلب کے سامنے زرعی ٹیوب ویلز بجلی کے بل جلا کر احتجاج کریں گے.

Qtrاور fpa ظالمانہ ٹیکسز کے خاتمے کی آواز اٹھائیں گے. 27نومبر کو لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے جبکہ 28نومبر کو اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ملک بھر کے کسان،، کسان کشکول مارچ کریں گے.

لاہور اسلام آباد کی سڑکوں اور بازاروں میں کشکول اٹھا کر مارچ کیا جائے گا. وہاں کسان ماتم دھرنا دیں گے.ھے گنا…. ھے عمران. کورس الاپ ماتم ہوگا .

احتجاج کے لیے آگاہی اور دعوتی مہم جاری ہے. کسان ماتم محفلیں بھی ہو رہی ہیں. حکمران گندم کا ریٹ 1500 سے 1600روپے من اور گنے کے ریٹ 250سے 300روپے من کرنے کا اعلان کریں.

دربار فرید پر کسان رہنماؤں نے کسان تحریک کی کامیابی اور کسانوں کے مسائل کے حل کے لیے اللہ تعالی سے دعا بھی مانگی.

About The Author