نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ابرار الحق کو انجمن ہلال احمرکا چیئرمین مقررکرنے کا اقدام اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیاہے کہ ابرار الحق کو 3 سال کیلئے چیئرمین مقرر کیا گیا ہے،بطور چیئرمین میری تعیناتی تین سال کے لیے کی گئی تھی۔

اسلام آباد: گلوکار ابرار الحق کو انجمن ہلال احمر(ریڈ کرسینٹ )کا چیئرمین مقررکرنے کا اقدام اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیاہے ۔

سابق چیئرمین انجمن ہلال احمر سعید الہٰی نے وکیل کے ذریعے ابرار الحق کی تعیناتی چیلنج کی ۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیاہے کہ ابرار الحق کو 3 سال کیلئے چیئرمین مقرر کیا گیا ہے،بطور چیئرمین میری تعیناتی تین سال کے لیے کی گئی تھی۔

سعید الہی نے کہا کہ میری  تین سال کی مدت نو مارچ 2020 میں مکمل ہو رہی ہے،میری تعیناتی کی مدت مکمل ہونے سے قبل ابرارالحق کی تعیناتی غیرقانونی ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیاہے کہ مجھے عہدے سے ہٹانے سے قبل نہ نوٹس دیا گیا کہ معلومات دی گئیں۔ ابرارالحق سہارا فاؤنڈیشن کے سربراہ ہیں اسلیے یہ مفادات کا ٹکراو بھی ہے۔

سعید الہی کی طرف سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت گزشتہ روز جاری ہونے والے ابرارالحق کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن کو کلعدم قرار دے۔

سیکرٹری کابینہ ڈویژن، صدر مملکت، وزارت صحت اور ابرارالحق درخواست میں فریق بنایا گیاہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ شام کو صدر پاکستان کی منظوری کے بعد ابرارالحق کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

About The Author