دسمبر 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

33 ویں نیشنل گیمز اختتام کو پہنچ گئیں، 380میڈلزکے ساتھ پاک آرمی سرفہرست

پوائنٹس ٹیبل پر ایچ ای سی نے 42،سندھ نے 45، بلوچستان نے 28 ، اسلام آباد 9،پولیس 10 ، گلگت 6 جبکہ آزاد کشمیر نے ایک میڈل حاصل کیا ۔

پشاور: 33 ویں نیشنل گیمز اختتام کو پہنچ گئیں۔  پاکستان آرمی نے قائد اعظم ٹرافی اپنے نام کرلی۔ پوائنٹس ٹیبل پر پاک آرمی مجموعی طور پر 380 میڈلز کے ساتھ سرفہرست رہی ۔

پاک آرمی نے 150 گولڈ، 134 سلوراور 96 براؤنز میڈلز حاصل کیے ۔ پاکستان واپڈاکا  320 میڈلز کے ساتھ دوسرا نمبر رہا۔ واپڈا کے میڈلز میں 148 گولڈ،99 سلور اور 73 براؤنز میڈل شامل ہیں۔

تیسرے نمبر پر پاکستان ریلوے  نے 12 گولڈ،20 سلور اور 73 براؤنز کے ساتھ مجموعی طور پر 104 میڈلز حاصل کیے

پاکستان نیوی نے مجموعی طور پر 67،پنجاب نے 49، پاکستان ائرفورس نے 58، خیبرپختونخوا نے 41 میڈل حاصل کیے۔

پوائنٹس ٹیبل پر ایچ ای سی نے 42،سندھ نے 45، بلوچستان نے 28 ، اسلام آباد 9،پولیس 10 ، گلگت 6 جبکہ آزاد کشمیر نے ایک میڈل حاصل کیا ۔

About The Author