دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

معروف صحافی نجم سیٹھی کی صاحبزادی اداکارہ میرا سیٹھی کی شادی

ادکارہ میرا سیٹھی نے شادی کے دن لال جوڑازیب تن کیا جبکہ ان کے شوہر بلال صدیقی نےکریم کلر کی شیروانی اور لال رنگ کا دوپٹا لیا ہوا تھا۔

اسلام آباد: پاکستان کے معروف اور سینئیر صحافی نجم سیٹھی کی صاحبزادی اور پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ، رائٹراور میزبان میرا سیٹھی شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا سیٹھی بلال صدیقی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں، میرا کی بلال صدیقی سے ملاقات 2017 میں ہوئی تھی۔

میرا سیٹھی اور بلال صدیقی نے  اپنی شادی کی متعدد تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی ملی۔ مداحوں کی جانب سےانہیں مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

https://www.instagram.com/p/B4QKa7_I6QN/?utm_source=ig_web_copy_link

ادکارہ میرا سیٹھی نے شادی کے دن لال جوڑازیب تن کیا جبکہ ان کے شوہر بلال صدیقی نےکریم کلر کی شیروانی اور لال رنگ کا دوپٹا لیا ہوا تھا۔

واضح رہے کہ میرا سیٹھی معروف صحافی اور سابق پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی کی بیٹی ہیں۔
میرا سیٹھی نے لاہور گرامر اسکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی اور چیلتینہم لیڈیز کالج سے 2010 میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی۔

About The Author