دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا  فرنٹیئرکورہیڈ کوارٹرز کا دورہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے فرنٹیئرکورکے افسران اور جوانوں سے خطاب بھی کیا ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسزکی وجہ سے معاشرتی اورمعاشی ترقی ممکن ہوئی۔ دیرپا امن واستحکام کےلیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا کہ دھرتی ماں پرقربان ہونے والے شہدا اوران کے اہلخانہ کو سلام پیش کرتے ہیں۔۔ٓرمی چیف نے ان خیالات کے اظہار  فرنٹیئرکورہیڈ کوارٹرزکے دورہ پر کیا ۔

انہوں نے یادگارشہداء پر حاضری دی۔۔پھول چڑھائےاورفاتحہ خوانی کی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئر کور ہیڈکوارٹرز کے دورہ پر فرنٹیئر کورمیوزیم اور فورٹ گیلری کا وزٹ بھی کیا ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے فرنٹیئرکورکے افسران اور جوانوں سے خطاب بھی کیا ۔

اس موقع پر انہوں نے  خیبرپختونخوا بالخصوص فاٹا میں استحکام کےلیے فرنٹیئرکورکے تعاون کوسراہا۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کی کوششوں کی وجہ سے ملک میں معاشرتی اورمعاشی ترقی ممکن ہوئی۔امن واستحکام کےلیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

سپہ سالار نے دھرتی ماں پرقربان ہونے والے شہدا اوران کے اہلخانہ خراج عقیدت بھی پیش کیا۔دورے کے دوران آرمی چیف کے ہمراہ کورکمانڈرپشاوربھی تھے۔

About The Author