نومبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ایوان میں عدم حاضری ، چیئرمین سینیٹ نے سیکرٹری داخلہ کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی

صادق خان سنجرانی نے کہا کہ سیکرٹری داخلہ نہ ایوان میں آتے ہیں نہ ہی کمیٹیوں کے اجلاس میں شرکت کرتے ہیں،وزیر پارلیمانی امور وزیراعظم کو خط لکھ کر آگاہ کریں۔

اسلام آباد:سیکرٹری داخلہ کی ایوان میں عدم حاضری  کےمعاملے پر نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین سینیٹ محمد صادق  خان سنجرانی نے انکے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہے ۔

چیئرمین سینیٹ صادق خان سنجرانی نے کہا کہ  سیکرٹری داخلہ کی ایوان سے غیر حاضری ایوان اور پارلیمان کی بے توقیری کے مترادف ہے۔ سیکرٹری داخلہ کو خط لکھا تھا اس کا جواب بھی نہیں دیا گیا۔

صادق خان سنجرانی نے کہا کہ سیکرٹری داخلہ نہ ایوان میں آتے ہیں نہ ہی کمیٹیوں کے اجلاس میں شرکت کرتے ہیں،وزیر پارلیمانی امور وزیراعظم کو خط لکھ کر آگاہ کریں۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا وزیراعظم تک پیغام پہنچائیں کہ سیکرٹری داخلہ کے خلاف ایکشن لیں،ایک سرکاری ملازم کی وجہ سے حکومت اور پارلیمان کے درمیان بداعتمادی پیدا کر رہا ہے۔

صادق خان سنجرانی نے ہدایت کی ہے کہ سیکرٹری داخلہ پارلیمان کو کوئی اہمیت نہیں دیتے، ان کے خلاف ایکشن لیں،حکومت سے سیکرٹری داخلہ کے خلاف کارروائی پر رپورٹ بھی طلب کرلی گئی ہے۔

About The Author