جنوری 1, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چوتھی تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کا کوالیفائنگ راؤنڈ

تھل ڈیزرٹ جیپ ریس میں عالمی شہرت یافتہ نادر مگسی ،صاحبزادہ سلطان  احمد علی سمیت ملک بھر سے معروف کھلاڑی شریک ہورہے ہیں۔

مظفرگڑھ: چوتھی تھل جیپ ریلی کےلئے  گاڑیوں کی انسپکشن مکمل  ہونے کے بعد کوالیفائنگ راؤنڈ شروع ہوگیا ہے۔ سوا 2 کلومیٹر  ٹریک پر گاڑیوں کا کوالیفائنگ راؤنڈ ہوا جس میں 80 سے زائد ریسر گاڑیوں نے حصہ لیا ہے ۔

چوتھی تھل جیپ ریلی میں شرکت کے لئے  گاڑیوں کا ٹیکنیکل ایگزامینشن اور ڈرائیور نیوی گیٹر کا چیک اپ  کیا گیا۔

شیڈول کے مطابق جیپ ریلی کا کوالیفائنگ ٹرائل آج مکمل کرلیا جائے گا۔

واضح رہے کہ  تھل جیپ ریلی کا 180 کلومیٹر لمبا ٹریک مظفر گڑھ اور لیہ میں تھل کے علاقے پر مشتمل ہے۔

تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی ملتان اور مظفر گڑھ کو ملانے والے ہیڈ محمد والا کے قریب  چھانگا مانگا نامی ٹیلہ سے شروع ہوگی۔

کل 16 نومبر کو اسٹاک گاڑیوں اور وومن کیٹگری کی ریس ہو گی جبکہ 17نومبر کو پری پیڈ گاڑیوں کی ریس ہو گی۔

تھل ڈیزرٹ جیپ ریس میں عالمی شہرت یافتہ نادر مگسی ،صاحبزادہ سلطان  احمد علی سمیت ملک بھر سے معروف کھلاڑی شریک ہورہے ہیں۔

About The Author