دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

فردوس عاشق اعوان اور دیگر وزراء کو کیا مراعات دی جاتی ہیں؟

قومی اسمبلی  میں وفاقی وزراء، وزرائے مملکت مشیر ان اور معاونین خصوصی کو ملنے والی تنخواہ اور مراعات کی تفصیلات بھی پیش کی گئی ہیں۔

اسلام آباد: معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے عہدے کی قانونی حیثیت اور مراعات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔

قومی اسمبلی  میں وفاقی وزراء، وزرائے مملکت مشیر ان اور معاونین خصوصی کو ملنے والی تنخواہ اور مراعات کی تفصیلات بھی پیش کی گئی ہیں۔

کابینہ ڈویژن کی طرف سے بتایا گیاہے کہ فردوس عاشق اعوان وزارت اطلاعات ونشریات کی انچارج وزیر نہیں ہیں۔ فردوس عاشق اعوان کا عہدہ وزیر مملکت کے مساوی ہے۔ وزیر مملکت کو ماہانہ 4 لاکھ 6 ہزار ادا کئے جاتے ہیں ۔

وزیر مملکت کے پاس  سرکاری گھر نہ ہونے کی صورت میں  اسے ماہانہ 93 ہزار سات سو روپے ادا کئے جاتے ہیں۔ وفاقی وزیر اور مشیر ان کو ماہانہ 4 لاکھ 48 ہزار کی ادائیگی کی جاتی ہے ۔

سرکاری گھر نہ ہونے کی صورت میں وزرا کو ماہانہ ایک لاکھ تین ہزار روپے ادا کئے جاتے ہیں۔ وزرا اور وزرائے مملکت کو سرکاری دوروں کے دوران تین ہزار یومیہ الاونس کی ادائیگی بھی کی جاتی ہے ۔

وزراء وزرائے مملکت ،مشیران اور معاونین خصوصی کو ذاتی اور خاندان کے استعمال کے لئے گاڑی سیکیورٹی گارڈز کی سہولت بھی دی جاتی ہے ۔ گھر میں چار اے سی ہیٹرز اور ٹیلی فون کی سہولت بھی دی جاتی ہے۔

About The Author