دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

فواد چودھری بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی نئی فلم ’پانی پت‘ پر سیخ پا کیوں؟

سنجے دت کے علاوہ فلم میں اداکار ارجن کپور نے مرہٹا جنگجو ’سدا شیو راؤ باہو‘ اور اداکارہ کریتی سنن نے ’پارواتی بائی‘ کا کردار ادا کیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی نئی فلم ’پانی پت‘ میں تاریخ مسخ کرنے اور مسلمان حکمرانوں کو ظالم و جابر دکھانے پر بالی ووڈ پر برس پڑے۔

فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ’’جب پاگل آر ایس ایس کے دباؤ میں آکر تاریخ کو دوبارہ لکھنے کی کوشش کرینگے تو یہ کم سے کم ہے جس کی ہم توقع رکھ سکتے ہیں۔ آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا؟ ۔‘‘

انڈین فلم ’پانی پت‘ شوٹنگ کے آغاز سے ہی تنازعات کا شکار ہے۔ آشوتوش گواریکر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی افغانستان کے بادشاہ احمد شاہ ابدالی اورمرہٹوں کے درمیان لڑی جانے والی مشہور پانی پت کی جنگ پر مبنی ہے۔

اس فلم میں نامور بھارتی اداکار سنجے دت نے افغان بادشاہ ’احمد شاہ ابدالی‘ کا کردار نبھایا ہے۔

سنجے دت کے علاوہ فلم میں اداکار ارجن کپور نے مرہٹا جنگجو ’سدا شیو راؤ باہو‘ اور اداکارہ کریتی سنن نے ’پارواتی بائی‘ کا کردار ادا کیا ہے۔

About The Author