دسمبر 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے ،اور تجزیے

ڈیرہ غازیخان

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں کے عوام کیلئے بڑے تحفے کا اعلان کردیا ہے۔

ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں کیلئے علیحدہ گرڈ سٹیشن بنے گا۔ پاور ڈویژن نے منصوبے کیلئے پی سی ون تیارکرنے کی ہدایت کردی۔

اس منصوبے پر تقریباً ایک ارب روپے لاگت آئے گی گرڈ سٹیشن کے منصوبے کی تکمیل سے قبائلی علاقوں کے عوام کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جاسکے گی۔وزیر اعلی نے کہا کہ بارتھی خاص میں 132کے وی گرڈ سٹیشن بنایا جائے گا

اورگرڈ سٹیشن کے ساتھ 132کے وی کی 49کلو میٹرطویل ٹرانسمیشن لائن بھی بچھائی جائے گی ۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے کہاکہ پنجاب کے پسماندہ ترین علاقے بارتھی کے عوام کوترقی کے سفر میں ساتھ لے کر چلیں گے اور عوام کیساتھ کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں گے.


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ذاتی کاوش سے ایشیئن ڈویلپمنٹ بنک نے دس ارب روپے کے فنڈز دینے کی یقین دہانی کرادی ہے.

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن مدثرریاض ملک نے کہاکہ خطیر رقم ڈیرہ غازیخان، تونسہ اور جام پور شہر کی بہتری کیلئے خرچ کی جائے گی.

انہوں نے متعلقہ محکموں کو تینوں شہروں کا ماسٹر پلان تیار کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں. اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے

کمشنر مدثرریاض ملک نے کہا کہ سیوریج، واٹر سپلائی، روڈز اور دیگر بنیادی سہولیات کو سامنے رکھتے ہوئے ماسٹر پلان تیار کیا جائے.

کمشنرنے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے متعلقہ شہروں کے عوام کا معیار زندگی بہتر ہو سکے گا.


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے. رواں ماہ کے دوران پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر سولہ مقدمات درج کر کے مجموعی طو رپر409900روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے.

گزشتہ روزپرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مختلف مارکیٹوں کے معائنہ کے دوران نرخنامے آویزاں نہ کرنے، گرانفروشی اور کم وزن کی روٹی فروخت کرنے پر پانچ مقدمات سمیت بھاری جرمانے عائد کر دیئے.

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان وقاص رشید نے بتایا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جارہاہے. انہوں نے بتایا کہ ڈی او انڈسٹریز اصغر صدیقی نے مارکیٹوں کے پچاس معائنوں کے دوران انیس مقامات پر پرائس ایکٹ کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر دو مقدمات درج کر کے مجموعی طو رپر 41200روپے جرمانہ عائد کیا.

اس موقع پر دو ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی. پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نائب تحصیلدار عاشق حسین نے وہوا میں کارروائی کرتے ہوئے کم وزن کی روٹی فروخت کرنے او رگرانفروشی پر تین مقدمات درج کر کے پانچ ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا.

علاوہ ازیں رحیم داد نے کارروائی کرتے ہوئے گرانفروشوں کو دو ہزار روپے جرمانہ عائد کیا. ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے کہاکہ مارکیٹ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر پھل اور سبزیوں کے نرخ متعین کر کے دکانداروں او رریڑھی بانوں تک پہنچائیں اور پرائس مجسٹریٹس سرکاری نرخوں پر اشیاء کی فروخت کو یقینی بنائیں.


ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان میں پھل اور سبزیوں کی قیمتوں کو اعتدال پر لانے کیلئے سبزی منڈیوں میں نیلامی کے عمل کو مانیٹر کیاجا رہاہے.

ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر نیلامی کے عمل کو چیک کرنے کیلئے گزیٹڈ افسران کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں.

گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام نظام الدین اوردیگر نے نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا.

انہوں نے بتایاکہ وزیر اعلی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ہر سبزی منڈی میں کسان پلیٹ فارم بھی قائم کر دیاگیاہے جہاں کاشتکار مارکیٹ فیس اور مڈل مین کے کمشن کے بغیر اپنی اجناس فروخت کر سکتے ہیں.


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدا رکی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان میں خزاں فیسٹیول کے تحت تقریبات جاری ہیں. کمشنر ڈیرہ غازیخان مدثرریاض ملک کی زیر نگرانی فیسٹیول 17نومبر تک جاری رہے گا.

گزشتہ روز بیل دوڑ کے ساتھ غزل نائٹ کا بھی اہتمام کیاگیا. ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے غازی یونیورسٹی کے سپورٹس سٹیڈیم میں فیسٹیول کے تحت ہونے والے میوزک پروگرا م کے انتظامات کا جائزہ لیا.

انہوں نے پارکنگ، سکیورٹی اوردیگر اقدامات کے حوالے سے ہدایات جاری کیں.


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان وقاص رشید نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت کے مطابق ضلع ڈیرہ غازیخان میں جبری مشقت کا خاتمہ اور کم از کم اجرت کے قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنایاجائے.

انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ ویجیلینس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی. اجلاس میں ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ز لیبر، ایجوکیشن، سوشل سکیورٹی، ڈسٹرکٹ پراسکیوٹرز، نمائندہ العصر این جی او، نمائندہ ورکرز اور بھٹہ و ملز مالکان کے نمائندوں نے شرکت کی.

ڈپٹی کمشنر نے نمائندہ بھٹہ خشت مالکان کو ہدایت کی کہ وہ سوشل سکیورٹی کے واجبات جمع کرائیں اور کارکنوں کیلئے سوشل سکیورٹی کارڈز بنوائے جائیں.


ڈیر ہ غازیخان

سالانہ ڈاکٹر نذیر احمد شہید کر کٹ ٹورنا منٹ کا میچ بمقام جامع ہائی سکول کرکٹ گراؤنڈمیں پہلا سیمی فائنل میچ بلوچ وائریرز کر کٹ کلب بمقابلہ ینگ سٹاکر کٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا۔

ینگ سٹار کر کٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے مقررہ چھ اوورز میں سلیم کے78اور سیف اللہ31 رنز کی اننگز کی بدولت 138رنز بنائے۔بلوچ وائریرز کر کٹ کلب کی طرف سے نما یاں باؤلنگ کر تے ہوئے محمد اصغر زنگلانی نے اپنے مقررہ اوورز میں 40 رنز کے عوض 02کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بعد میں بیٹنگ کر تے ہوئے بلوچ وائریرزکر کٹ کلب نے بلاول اسماعیل کے 66رنزاور عادل 21رنز کی اننگز بھی اپنی ٹیم کوفائنل میں نہ پہنچا سکے اور یہ مقابلہ ینگ سٹارکرکٹ کلب کی ٹیم سنسنی خیز مقابلے کے بعد 128رنز بنا سکی۔ینگ سٹار کر کٹ کلب نے یہ میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد 9رنز سے جیت کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔


ڈیرہ غازی خان

جنوبی پنجاب میں پنجاب فوڈ اتھارٹی عوام تک محفوظ خوراک کی فراہمی کیلئے متحرک۔ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے، ممنوعہ اشیاء فروخت کرنے، فوڈ لائسنس نہ ہونے پر 01 سکول کینٹین، ممنوعہ و زائدالمیعاد اشیاء فروخت کرنے، سابقہ یدایات پر عمل نہ کرنے پر 01 کولڈ ڈرنک کارنر سربمہر غیرمعیاری خوراک کی فراہمی پر 20مختلف فوڈپوائنٹس کو126,000روپے کے جرمانے،وارننگ نوٹسز جاری،

مضرصحت خوراک موقع پر تلف تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سر براہی میں جنوبی پنجاب میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں کاروائیاں کرتے ہوئے مظفر گڑھ میں واقع الفاروق ہائیر سیکنڈری سکول کی کینٹین کو ممنوعہ اشیاء بشمول بیورجز(کوک، سٹنگ، سپرائیٹ) فروخت کرنے،

فوڈ لائسنس نہ ہونے، فوڈ اور نان فوڈ اشیاء کو ایک ساتھ سٹور کرنے پر سربمہرکیا گیا۔ ضلع راجن پور میں کاوائی کرتے ہوئے من و سلوی ریسٹورنٹ کو سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے، ناقص صفائی کے انتظامات پائے جانے،

کھانوں میں ناقابل سراغ و کھلے مصالحے استعمال کرنے اور ملاوٹی ریڈ چلی استعمال کرنے پر سیل کیا گیا۔مزید براں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع بشمول مظفرگڑھ، لیہ، راجن پور، رحیم یار خان میں کارروائیوں کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس پر حفظان صحت کے اصولوں کا جائزہ لیتے ہوئے

مظفرگڑھ میں 35,000روپے، ڈیرہ غازی خان میں 5,000روپے،لیہ میں 17,000 روپے اور رحیم یار خان میں متعدد شاپس اینڈ فوڈ پوائنٹس کو 69,000 روپے کے جرمانے عائدکیے۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مزید چیکنگ کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پرحتمی نوٹسزبھی جاری کیے۔


ڈیرہ غازی خان

.وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر خزاں فیسٹول کے تحت تھل جیپ ریلی سے قبل ڈیرہ غازی خان میں جیب ریلی کی گاڑیوں کا فلیگ مارچ کیا گیاکمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن مدثر ریاض ملک،

ایڈیشنل کمشنر اظفر ضیاء،اے سی صدر محمد اسد چانڈیہ اور دیگر نے فلیگ مارچ میں شرکت کی فلیگ مارچ میں نیشنل چیمپئین میر نادر مگسی سمیت بلوچستان،سندھ،کراچی،لاہور سمیت ملک بھر سے آنے والی 40 سے زائد گاڑیوں نے حصہ لیا

سرکٹ ہاوس ڈیرہ غازی خان سے شروع ہونے والا ریلوے پلی،بمبئے ہوٹل چوک،بے نظیر چوک،کمیٹی گولائی سے ہوتاہوا پاکستانی چوک، پاکستانی چوک سے کنگن روڈ،حیدریہ امام بارگاہ چوک،کلمہ چوک، ارشاد نوحی پارک،پاسپورٹ آفس چوک سے ہوتاہوا سرکٹ ہاؤس پر اختتام پذیر ہوا

فلیگ مارچ پر شہریوں نے مختلف چوکوں پر خوش آمدید کہا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں مختلف چوکوں پر موجود جھومر پارٹیوں نے مخصوص انداز میں جیب ریلی کے فلیگ مارچ کو خوش آمدید بھی کہا جبکہ میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے نیشنل چیمپئین میر نادر مگسی سمیت دیگر کا کہناتھا

کہ یہ چوتھی تھل ریلی ہے تھل کا ایریا بہت پسماندہ ہے لیکن بہت خوبصورت ہے اسی طرح آپ چولستان کو دیکھ لیں جب سے ہم نے ریلی شروع کی ہے وہاں ترقی شروع ہو گئی ہے اور ہمارا مقصد بھی یہی ہو تا ہے

کہ ہم پسماندہ علاقوں میں جا کر اپنے کھیل کے جوہر دکھائیں جس کو مقامی لوگ بھی دیکھیں اور پورا پاکستان بھی دیکھیں اور انٹر نیشنل لیول پر پاکستان کا ایک اچھا نام پیدا ہو یہ پہلی دفعہ ہو رہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان میں فلیگ مارچ کیا جا رہا ہے اور پنجاب گورنمنٹ کے کمشنر مدثر ریاض ملک اس کی قیادت کر رہے ہیں۔

ہم وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے شکر گزار ہیں کہ اس جیپ ریلی کو بڑے پیمانے پر لے جانے میں ہمیں سپورٹ کر رہے ہیں اس لئے ہم یہاں ان کے آبائی علاقہ میں آئے ہیں ہم فیڈرل گورنمنٹ سے بھی اپیل کر تے ہیں کہ اس کھیل کو سپورٹ کریں

تاکہ پاکستان کانام ہو اور اس ایونٹ کو دیکھنے کے لئے باہر سے بھی لوگ آئیں انہوں نے ڈیرہ غازی خان کی عوام کو پیغام دیتے ہو ئے کہا کہ ڈیرہ غازی خان کے لوگ اکثر باہر کے علاقوں میں رہتے ہیں اور ان کے پاس جیپ والی گاڑیاں بھی ہیں

ہم انہیں بھی دعوت دیتے ہیں کہ وہ آئیں اور اس جیپ ریلی کا حصہ بنیں ہم ان کو سکھائیں گے بھی اور ساتھ بھی لے کر چلیں گے یہ بہت اچھا ہنر ہے ہم چاہتے ہیں کہ ڈیرہ غازی خان کے لوگ آئیں اس میں حصہ لیں اور اپنے شہر کا نام روشن کریں ہم پاکستان کے میڈیا سے بھی اپیل کر تے ہیں

کہ اس ایونٹ کی مثبت رپورٹنگ کر کے پروموٹ کیا جا ئے کمشنر ڈی جی خان مدثر ریاض ملک نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ آج سے یہ ایونٹ تھل میں شروع ہو رہا ہے

جس میں پورے پاکستان سے انٹرنیشنل لیول کے ریسرز آئے ہو ئے ہیں اور ان ریسرز کا مقصد بھی یہی تھا کہ یہاں کی عوام اس ایونٹ کو دیکھے اور اس جیپ ریلی میں حصہ لے اور پوری دنیا کو امن کا پیغام دیں

اور وزیر اعلیٰ پنجاب بھی خود اس ایونٹ کو سپورٹ کر رہے ہیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی طرف سے اس ایونٹ کے انتظامات کے لئے ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔


ڈیرہ غازیخان

جمعیت علما ء اسلام کے آزادی مارچ کے سلسلہ میں پلان بی پر عمل درآمدشروع، تاہم اس سلسلہ میں ڈیرہ غازیخان شہرمیں پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظام دیکھنے کو ملے

اور پولیس اور انتظامیہ کی بہترین حکمت عملی کے سبب جے آئی ایف کے پلان بی نظر نہ آیا اور کسی بھی مقام پر روڈز وغیرہ بلاک نہ کیا گیا تاہم تونسہ شریف میں پنجاب اورکے پی کے سنگم پرواقع پل کھڈبزدارکو احتجاجاًبندکردیا گیا

جسکی وجہ سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا رہا مگر ایمبولینس، میت اورشادی کی بارات کوجانے کی اجازت تھی دھرنے کی وجہ سے کئی کلومیٹر تک پشاورسے کراچی تک جانے والی ٹریفک بلاک رہی پولیس کے دستے ٹریفک کو بحال کرنے کی کوشش میں رہے


تونسہ شریف:جمعیت علماءاسلام کے آزادی مارچ کے سلسلہ میں پلان بی پر عمل درامدشروع اس سلسلہ میں آج پنجاب اورکے پی کے سنگم پرواقع پل کھڈبزداکو احتجاجاًبندکردیا گیا

(ایمبولینس ،میت اورشادی کی بارات کوجانے کی اجازت تھی دھرنے کی وجہ سے کئی کلومیٹر تک پشاورسے کراچی تک جانے والی ٹریفک بلاک ہوگئی

About The Author