دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے، اور تجزیے

 کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) :

الشفاء آئی ٹرسٹ اسلام آباد کی جانب سے سابق امیدوار ملک طاہر محمود پتل کے ڈیرہ پر آج فری آئی کیمپ لگایا جائے گا،

ڈاکٹروں کی ماہر ٹیمیں مریضوں کا مفت معائنہ اور فری ادویات دیں گی، اس بارے تفصیل کے مطابق الشفاء آئی ٹرسٹ اسلام آباد کی جانب سے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 279کے امیدوار ملک طاہر محمود پتل کے ڈیرہ بستی پتل میں آج دن صبح 8بجے سے دوپہر 2بجے تک فری آئی کیمپ لگایا جائے گا،

آئی کیمپ میں اسلام آباد سے معروف آئی سرجن مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ کے ساتھ انہیں فری اور ادویات بھی دیں گے۔


کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)

گھرکی حویلی میں کھڑ ا موٹر سائیکل چور لے گئے، عادی چور نہرروں کی سرکاری لکڑی چوری کاٹ کرلے گئے،

معمولی تون تکرار پر مسلح افراد کا چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے دھاوا سمت 2منشات فروش گھر میں موجود خاتون پر وحشیانہ تشدد چھڑونے کیلئے آنے والے والد اور بھائی کو بھی زخمی کردیا۔

پولیس نے بین الافلاعی منشیات فروش بھی دھر لیا۔ ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد مقدمات درج اس بارے تفصیل کے مطابق

پہلے واقعہ تھانہ سنانواں کے علاقہ موضع پتی غلام علی غربی کے رہائشی عاشق حسین جگلانی کے گھر رات کی تاریکی میں دیوار پھلانگ کر جمشید عرف بگاگاذراپنے دیگر ساتھیوں جاوید گاذر، عبدالمجید گاذر ایک نا معلوم کے ہمراہ داخل ہوگیا۔

اور صحن حویلی میں کھڑا کا موٹر سائیکل نمبری4533ایم ایچ کے کو چوری اٹھاکر فرارہوگئے۔ تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ چک نمبر 540ٹی ڈی اے ماچھو نہر سے آصف رسول کندرول اپنے دیگر ساتھیوں نو رمحمد پٹھان، فیاض شیخ عمران نعیم محسن کے ہمراہ عنایت ڈشی کی پرجی نمبر 92-93سے 57ہزار مالیت کے درخت کاٹ ک رلوڈ کرنے کی تیاری کررہے تھے۔

کہ مخبری پر پولیس کے چھاپہ پر لکڑی چور فرار ہو گئے۔ پولیس چوک سرور شہید نے سرکاری لکڑی قبضہ میں لیکر لکڑی چور گروہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تھانہ سنانواں کے علاقہ موقع پتی نائچ میں معمولی تول تکرار پر عبدالرشید سوئیہ کے گھر چادر اور چاردیواری ک اتقدس پامال کرتے ہوئے پہلوان سوئیہ اپنے دیگر ساتھیوں صادق سوئیہ مسلح ڈنڈے سوٹے داخل ہوگئے۔

اور گھر میں موجود عبدالرشید کی بیو ی شمیم بی بی پر وحشانہ تشدد کیا شور پر شمیم بی بی کا والد فیض بخش اور بھائی اعجاز احمد چھڑانے آئے تو ملزمان نے انہیں بھی شدید گھائل کر یا۔ پولیس چوک سرور شہید نے دوران گشت بین الفلاعی منشیات فروش چک نمبر 632ٹی ڈی اے کے سلیمان گھر کو گرفتار کرلیا

اس کے قبضہ ڈیڑ ھ کلو چرس برآمد کرلی۔ جبکہ پولیس محمود کوٹ نے دوران گشت مزمل حسین کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے چرس 60گرام برآمد کرلی۔ پولیس سرکل کوٹ ادو تما م واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان اور مال سروقہ تلاش کردی ہے۔


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) :

پولیس کاسماج دشمن عناصر کیخلاف اور ناجائز اسلحہ کیخلاف کریک ڈاون, ڈی پی او مظفر گڑھ صادق علی ڈوگر کی ہدایت ایس ڈی پی او کوٹ ادو اعجاز حسین بخاری کی نگرانی میں تھانہ محمودکوٹ پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں,

ایس ایچ او تھانہ محمود کوٹ ملک عبدالروف کی دبنگ کاروائی اندھاقتل،ڈکیتی کے مقدمات میں ملزمان کو محنت اور لگن سے کچھ عرصہ میں گرفتار کر لیا گیا,تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے تھانہ محمود کوٹ ایس ایچ او ملک عبدالروف نے کاروائی کرتے ہوئے۔

مختلف مقدمات جن میں اندھا قتل،ڈکیتی،کیمقدمات شامل ہیں کے ملزمان محمد ساجد،محمدنادر،محمد آصف، محمد حسنین کو گرفتار کر لیا اور ان سے ڈکیتی کے دوران چھینے گئے موبائلز،پیسے اور دو عدد پسٹل برآمد کرلیے,

تھانہ محمود کوٹ ایس ایچ او ملک عبدالروف اور اسکی ٹیم کو اس کاروائی پر جناب آر پی او ڈیرہ غازیخان اور ڈی پی او مظفرگڑھ نے شاباش دی اور نقد انعام،تعریفی اسناد سے نوازا،اس موقع پرانہوں نے کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف اس طرح بلاامتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی ،

مزید کہا کہ سماج دشمن عناصر کسی قسم کی ریاعت کے حقدار نہیں اور کسی قسم کی سفارش قبول نہیں کی جائے گی اور مظفرگڑھ پولیس تمام شہریوں کے حقوق کا تحفظ ہر حال میں یقینی بنائیں گی(تصویر ای میل کر دی ہے)۔


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر):

وزیر اعلیٰ پنجاب کا حکم،ڈی سی مظفرگڑھ کے احکامات پرمہنگائی کے خلاف کاروائی کاآغاز کردیاگیا،

اسسٹنٹ کمشنرکوٹ ادو کی ہدایت پر پرائس کنٹرول کمیٹیاں فعال،سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے علی الصبح شہر میں چھاپے،مہنگا گوشت فروخت کرنے پر 5قصانوں کو بھاری جرمانے،ایک کے خلاف مقدمہ درج کرادیا،

اس بارے تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کے حکم پر مہنگائی کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہو گیاہے، ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ علی شہزاد کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو

ڈاکٹر فیاض علی جٹیالہ کی ہدایت پرگزشتہ روز سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ معین رؤف بٹ نے اپنی ٹیم سعیدالحسن خان سرائی،محمدہارون خان،کانسٹیبل محمد سہیل کے ہمراہ علی الصبح کوٹ ادو شہر میں چھاپے مارے اور سرکاری ریٹ سے زائد ریٹ وصول کرنے پر 5قصابوں محمد ذیشان،عبدالواحد،محمداسلم،پرویزاحمد،محمد عثمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان پر 5ہزارروپے جرمانے عائد کردیے۔

جبکہ ایک قصاب ریاض حسین کے خلاف استغاثہ تھانہ کوٹ ادو بھجوادیا،اس موقع پرانہوں نے کہا کہ زائد قیمت پر گوشت بیچنے والے قصابوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی،گوشت کے سرکاری ریٹ جو مقرر ہیں

قصاب انہیں پر فروخت کریں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی،اس موقع پر انہوں نے قصابوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،

وہ حفظان صحت کے اصولوں اور ضلعی انتظامیہ کے مقررکردہ قواعدو ضوابط کے مطابق عوام کو گوشت فراہم کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت ترین قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)

پولیس کی آشیر باد،کوٹ ادو شہر کے گنجان آباد علاقوں میں فحاشی کے اڈے قائم،نئی نسل تباہ ہونے لگی،فحاشی کے اڈے اشتہاریوں سمیت چوروں وڈاکووٗں کی محفوظ اماجگاہ بن گئے،شریف شہری پریشان،آر پی او سمیت ڈی پی او مظفرگڑھ سے اپریشن کرانے کا مطالبہ،

اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادو اندرون شہر کے گنجان آباد علاقوں ٹبہ کربلا والی گلی،سینما روڈ،نور شاہ روڈ،منڈی مویشی روڈ،نورے والا پھاٹک سمیت دیگر محلوں میں پولیس کی نگرانی میں فحاشی کے اڈے قائم ہیں ۔

جہاں دن رات برائی کا دھندہ دھڑلے سے جاری ہے،مذکورہ اڈوں پر اشتہاریوں سمیت چوروں اور ڈاکوؤں کی آمد بھی رہتی ہے جو کہ وارداتیں کرنے کے بعد عیاشی کیلئے وہاں آتے ہیں جو کہ انکی وہ محفوظ اماجگاہ بن چکی ہیں،ان فحاشی کے اڈوں سے علاقہ مکین شدید پریشان ہیں،

شریف شہریوں ومکینوں نے آر پی او ڈیرہ غازیخان،ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر ملک سمیت ایس ڈی پی او کوٹ ادوسید اعجاز حسین بخاری،ایس ایچ او کوٹ ادو عبدالکریم لغاری سے مطالبہ کیا ہے کہ کوٹ ادو شہر میں قائم ان برائی کے اڈوں کے خلاف ٹھوس اپریشن کیاجائے،بصورت دیگر مکین سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے،


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)

ماہر امراض ذیابیطیس سوشل سیکیورٹی ہسپتال مظفرگڑھ ڈاکٹر قاضی طارق عزیزنے کہا ہے کہ ذیابیطیس سے بچاؤ اور اس کا علاج زیاد ہ سے زیادہ چہل قدمی ہے، چہل قدمی سے کھانا جسم میں کم شوگر بناتا ہے اور ہضم ہوجاتا ہے،

ذیابیطیس کے مریضوں کا 50فی صد علاج چہل قدمی سے ہوجاتا ہے یہ بات انہوں نے ذیابیطیس کے عالمی دن کے موقع پر عوام میں شوگر سے بچاؤ اور علاج کا شعور اجاگر کرنے کے لئے کی جانے والی واک سے خطاب کرتے ہوئے کہی،

واک میں ایم ایس ڈاکٹر جاوید حسن، ڈاکٹر قاری غلام حسین، ڈاکٹر عاصم، ڈاکٹر جنید، روف سمیت ہسپتال کے ڈاکٹر ز، لیڈی ڈاکٹرز، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف نے شرکت کی، ڈاکٹر قاضی طارق عزیز نے بتایا کہ شوگر کی علامات میں رات کو زیادہ پیشاب ا ٓنا، وزن میں کمی، پیاس کی زیادہ لگنا، تھکاوٹ اور بے چینی شامل ہیں،

اس سے بچاؤ کیلئے کھانے میں احتیاط سے کام لینا چاہیے بھوک رکھ کر کھانا کھائیں، وقفے وقفے سے کھانا کھائیں، زیادہ سے زیادہ چہل قدمی کریں، شوگر کے مریض ادویات کا استعمال باقاعدگی سے کریں، جلد سے جلد انسولین کا استعمال شروع کریں،

اس موقع ایم ایس ڈاکٹر جاوید حسن نے بتایا کہ پاکستان میں ہر چوتھا فرد شوگر کا مریض ہے اگر اس پر کنٹرول نہ کیا گیا تو 2030میں آدھی آبادی شوگر کی مریض بن سکتی ہے، انہوں نے بتایا کہ عوام میں شوگر سے بچاؤ کیلئے زیادہ سے زیادہ آگاہی کی ضرورت ہے

حکومتی سطح پر اور کمیونٹی کی سطح پر عوام میں شعوربیدار کیا جائے کہ چہل قدمی کا اپنا معمول بنائیں تاکہ شوگر کے مرض سے بچا جا سکے۔


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)

کوٹ ادو وگردونواح میں موسم سرما کی پہلی موسلا دھار بارش، بارش سے نشیبئی علاقے زیرآب آگئے،

بارش سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا، لوگوں نے گرم کپڑے نکال لئے،بجلی وٹیلی فون کا نظام معطل،

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز2بجے دن اچانک آسمان پر کالے بادل آمڈ آئے اورگرد چمک کے ساتھ تیز بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا، جسکی وجہ سے گلیاں اور نشیبی علاقے بارش کے پانی سے بھر گئے،

شدیدبارش سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا،سردی بڑھتے ہی لوگوں نے گرم کپڑے نکال لئے جبکہ تیزبارش سے بجلی وٹیلی فون کا نظام بھی معطل ہوگیا،ہلکی بارش کا سلسلہ رات گئے وقفے وقفے سے جاری رہا۔

About The Author