اسلام آباد: پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران40ملین ڈالرز( 62 کروڑ 44 لاکھ روپے) سے زیادہ کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آٹھ نومبر 2019 تک پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر بڑھ کر لگ بھگ ساڑے 15 ارب ڈالر ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس اس وقت 8.3973 ارب ڈالر زر مبادلہ کے ذخائر موجود ہیں۔ پاکستان کے کمرشل بینکوں کے پاس 7.1051 ارب ڈالر زر مبادلہ کے ذخائر موجود ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کے پاس اس وقت کل ملا کے 15.5024 ارب ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،