دسمبر 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اس مرتبہ  اپنا یوم تاسیس کشمیریوں کے ساتھ منائیں گے، بلاول بھٹو زرداری

انہوں نے کہا کہ  پیپلز پارٹی کی بنیاد کشمیر کے مسئلے کے حل پر رکھی گئی تھی اور کشمیر کے مسئلے کا واحد حل رائے شماری ہے ۔

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے اس مرتبہ پیپلزپارٹی اپنا یوم تاسیس کشمیریوں کے ساتھ منائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ  پیپلز پارٹی کی بنیاد کشمیر کے مسئلے کے حل پر رکھی گئی تھی اور کشمیر کے مسئلے کا واحد حل رائے شماری ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے  پارٹی کے یوم تاسیس کی تیاروں کےحوالے سے اجلاس میں کیا۔  اجلاس چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں  زرداری ہاؤس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی قیادت نے یوم یاسیس کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں نیر بخاری، راجہ پرویز اشرف، چوہدری لطیف اکبر، چوہدری یاسین اور سردار یعقوب ۔چوہدری پرویزاشرف، مطلوب انقلابی، جاوید ایوب اور قاسم مجید نے اجلاس میں شرکت کی۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس بار یوم یاسیس کشمیریوں کے ساتھ منائیں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیاد کشمیر کے مسئلے کے حل پر رکھی تھی،کشمیر کے مسئلے کا واحد حل رائے شماری ہے،

About The Author