دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی قتل ، راہ گیر خاتون سمیت 3 افراد زخمی

شہید ڈی ایس پی کا ایک فریق کے ساتھ جائیداد کا تنازعہ بھی  چل رہا تھاجس میں اس کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ بھی درج ہوا تھا۔

پشاور کے علاقے دلہ زاک روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سی ٹی ڈی کے ڈی ایس پی غنی خان کو قتل کردیا۔فائرنگ سے راہ گیر سمیت تین افراد زخمی ہوئے۔

پشاور سٹی پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ چمکنی کی حدود میں دلہ زاک روڈ پر پیش آیا۔۔جہاں نامعلوم افراد نے دفتر جانے والے سی ڈی ڈی پشاور کے ڈی ایس پی غنی خان کو گاڑی میں نشانہ بنایا۔

فائرنگ سے غنی خان موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا ڈرائیور،گارڈ اور ایک راہ گیر خاتون زخمی ہوگئیں۔

سی سی پی او پشاور کریم خان کے مطابق کیس کی مخلتف پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے۔ شہید ڈی ایس پی کا ایک فریق کے ساتھ جائیداد کا تنازعہ بھی  چل رہا تھاجس میں اس کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ بھی درج ہوا تھا۔

ڈی ایس پی سی ٹی ڈی غنی خان کی نماز جنازہ پشاورپولیس لائن میں ادا کردی گئی ہےجس میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان ، آئی جی پی سمیت اعلی سول اور فوجی حکام نے شرکت کی۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی خیبر پختونخوا  سےرپورٹ طلب کر لی ہے۔

About The Author