دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سپریم جوڈیشل کمیشن نے جسٹس مامون الرشید شیخ کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ  مقرر کرنے کی  سفارش کر دی

ذرائع کا کہناہے کہ اجلاس میں نئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کیلئے جسٹس سردار شمیم کی جگہ مامون رشید شیخ کے نام پر غور کیا  گیا۔

اسلام آباد: سپریم جوڈیشل کمیشن نے جسٹس مامون الرشید کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ  مقرر کرنے کی  سفارش کر دی ہے۔

نئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی تعیناتی کے  معاملے میں  چیف جسٹس پاکستان آصف سعید خان  کھوسہ کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج تین بجے سپریم کورٹ اسلام آباد کی بلڈنگ میں ہوا۔

ذرائع کا کہناہے کہ اجلاس میں نئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کیلئے مامون رشید شیخ کے نام پر غور کیا  گیا۔

موجودہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردارمحمد شمیم 31 دسمبر کو اپنے عہدے سے ریٹائرڈ  ہو جائیں گے۔

About The Author