دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ حکومت کا کارونجھر سے گرینائٹ نامی پتھر نکالنے کا ٹھیکہ منسوخ کرنے کا فیصلہ

ننگر پارکر سے پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی  قاسم سومرو نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ کارونجھر اور رن آف کچھ کی کیا تاریخی حیثیت ہے ۔

کراچی: سندھ حکومت نے کارونجھر سے گرینائٹ نامی پتھر نکالنے کا ٹھیکہ  منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

یہ بات آج ننگرپارکر سےپیپلز پارٹی کےمنتخب ایم پی اے قاسم سومرو نےسندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کی ہے ۔

قاسم سومرو نے سندھ اسمبلی میں کارونجھر سے نکالے جانے والے پتھر (گرینائیٹ) بارے مکمل وضاحتی بیان دیاہے ۔

https://twitter.com/RabNBaloch/status/1194639602830589958?s=20

قاسم سومرو نے سندھ اسمبلی میں دئے گئے بیان میں اپنے اوپر لگائے گئے بےجا الزامات کی بھرپور تردید کرتے ہوئے اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کیا ہے۔

ایوان سے خطاب میں قاسم سومرو نے کہا کہ کارونجھر سے گرینائٹ نامی پتھر نکالنے کا ٹھیکہ  2002 میں دیا گیا تھا۔ اب حکومت سندھ نے اس ٹھیکہ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

https://twitter.com/RabNBaloch/status/1194643041228906496?s=20

ننگر پارکر سے پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی  قاسم سومرو نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ کارونجھر اور رن آف کچھ کی کیا تاریخی حیثیت ہے ۔

قاسم سومرو نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ کارونجھرسندھ وادی اور پاکستان کا وہ علاقہ ہے جہاں جین مت کے مندر موجود ہیں اور ان مندروں کی تاریخی حیثیت ہے جس کا انکار نہیں کیا جاسکتا۔

پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ ہماری قیادت  ہمیشہ تھر اور تھر کے باسیوں کیلئے کوشاں رہی ہے.

یہ بھی پڑھیے: کارونجھر پتھر دا گلاب گھر اے۔۔۔رفعت عباس

قاسم سومرو نے اس ضمن میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان بھی جاری کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ ننگر پارکر کے لینڈ اسکیپ خاص طور پر کلچر ،ایکو ٹوور ازم ،جنگلی حیات اور ورثے کے تحفظ کے لئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

یہ کمیٹی اس ضمن میں سفارشات تیار کرکے کابینہ کو پیش کریگی۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ہم ملکر کارونجھر کو محفوظ بنانے کی تحریک کو کامیاب بنائیں گے۔

About The Author