نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دنیا کو کشمیری عوام کے انسانی بحران کی کوئی پرواہ نہیں، صدرمملکت پاکستان

انہوں نے کہا کہ  کہ ترقی یافتہ اور غریب ممالک میں زندگی کی الگ الگ اقدار ہیں اور ضرورت اس امر کی ہے کہ اپنے مفادات کی بجائے انسانیت کو ترجیح دیں۔

اسلام آباد: صدر مملکت  ڈاکٹر عارف علوی نے   کہا ہے  کہ اس وقت تک دنیا میں امن و سلامتی کا خواب تعبیر نہیں ہوسکتا جب تک دنیا کے ممالک انسانیت کے اصولوں پر باہمی تنازعات حل نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ  کہ ترقی یافتہ اور غریب ممالک میں زندگی کی الگ الگ اقدار ہیں اور ضرورت اس امر کی ہے کہ اپنے مفادات کی بجائے انسانیت کو ترجیح دیں۔

صدر پاکستان نے جنوبی ایشیا ، مشرق وسطی اور وسطی ایشیا میں امن اور ترقی (سمیکا)کے سلسلے میں منعقدہ ایک سالانہ اجلاس کے موقع پر کہاکہ دنیا کو کشمیری عوام کے انسانی بحران کی کوئی پرواہ نہیں جب کہ وہ اپنے معاشی مفادات کی حفاظت کرتی ہے۔

مقبوضہ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف)کے رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت ، کرفیو اور لاک ڈائون کے 101دن ہوگئے ہیں اور کشمیر یوں نے بھارتی حکومت کا سفاک چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران کیا۔

About The Author