اسلام آباد: آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے کہاہے کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اسلام آباد پولیس قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے تمام تر وسائل بروئےکار لا رہی ہے، اسلام آباد میں کسی بھی شاہراہ کو بھی بلاک کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
آئی جی اسلام آباد کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ اسلام آباد میں ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے لیے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔ وفاقی دارالحکومت میں مزید سخت سیکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایات کر دی ہیں۔
اسلام آباد پولیس کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے شہریوں کو خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں اسلام آباد پولیس ان کے تحفظ کے لیے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے۔ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اسلام آباد پولیس قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے تمام تر وسائل بروئےکار لا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ اسلام آباد میں ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے لیے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔
عامر ذوالفقار خان نے کہا کہ اسلام آباد میں کسی بھی شاہراہ کو بھی بلاک کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ کسی بھی شخص یا جتھے کو اسلام آباد کا سکون برباد کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔
انہوں نے کہا کہ پولیس افسران و اہلکاروں کا مورال بلند ہے۔ کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،