دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

رواں مالی سال کے پہلے 4ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے کتنی رقم بھیجی؟

مرکزی بنک کے اعلامیے کے مطابق اکتوبر 2019 ء کے دوران یبرون ملک مقیم پاکستانیوں  کی ترسیلات زر کی مالیت 2000 اعشاریہ 80 ملین ڈالر تھیں

کراچی: اسٹیٹ بینک اعلامئے کےمطابق مالی سال 2019-2020کے پہلے چار ماہ جولائی تا اکتوبر کے دوران بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے 7478.90 میلین ڈالر بھجوائے جبکہ گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران 7617.89 ملین ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق مالی سال 20ء کے پہلے چارماہ کے دوران جولائی تا اکتوبر کے دوران بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے 7ہزار 4 چار سو78 اعشاریہ 90 ملین ڈالر وطن بھیجیں جبکہ گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران 7 ہزار 6 سو 17 اعشاریہ 89 ملین ڈالر ترسلات زر موصول ہوئیں تھیں ۔

مرکزی بنک کے اعلامیے کے مطابق اکتوبر 2019 ء کے دوران یبرون ملک مقیم پاکستانیوں  کی ترسیلات زر کی مالیت 2000 اعشاریہ 80 ملین ڈالر تھیں جو ستمبر 2019ء کے مقابلے میں 14 اعشاریہ 46 فیصد زائد تھیں ۔

اسی طرح اکتوبر 2018ء کے مقابلے 2 اعشاریہ 88 فیصد کم رہی۔ اکتوبر 2019ء میں مشرق وسطی ۔امریکہ ۔یورپی یونین سمیت خلیج تعاون کونسل کے ملکوں سے باترتیب 468اعشاریہ 18ملین ڈالر۔۔398اعشاریہ 96ملین ڈالر ۔۔322اعشاریہ 38 ملین ڈالر ۔۔328اعشاریہ 69 میلین ڈالر ۔۔191اعشاریہ 77 ملین ڈالر اور 60اعشایہ 94 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے۔

About The Author