دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو مکمل خود مختار بنانے کے لیے جامع منصوبہ منظور

حکومت کے منصوبے کے مطابق آئندہ 2 سے 4 سال کے دوران کاروباری طبقے کےلیے ویلیوایڈڈ ٹیکس (وی اے ٹی)مکمل طور پر نافذ کیاجائےگا۔
وفاقی حکومت نےمعیشت اور ٹیکس وصولیوں میں بہتری لانے ، صنعتوں کی بحالی اور اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) کو مکمل خود مختار بنانے کے لیے جامع منصوبہ منظور کر لیا۔
 
حکومت کے منصوبے کے مطابق آئندہ 2 سے 4 سال کے دوران کاروباری طبقے کےلیے ویلیوایڈڈ ٹیکس (وی اے ٹی)مکمل طور پر نافذ کیاجائےگا۔
 
آئندہ سال 30جون تک مغربی ممالک کی طرز پر شناختی کارڈ سے تمام کاروباری ترسیلات کی نشاندہی ہو گی جب کہ وزارت قانون اور اسٹیٹ بینک مل کر بینکوں اور مالی اداروں کا ڈیٹا ایف بی آر کو فراہم کرنے کےلیے قوانین میں ترامیم تیارکریں گے۔

About The Author