دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جمیعت علمائے اسلام کے دھرنے میں شریک انصار الاسلام کا چیف سرکاری اسکول کا استاد نکلا

مشیر تعلیم خیبر پختونخوا ضیا اللہ بنگش نے کہاہے کہ  استاد بچوں کی تعلیم پر توجہ دینے کے بجائے سیاسی پارٹی کی ڈنڈا بردار فورس کا چیف بنا ہے۔

پشاور: وفاقی دارالحکومت اسلام اباد میں جمیعت علمائے اسلام ( جےیو آئی ) کے دھرنے میں شریک انصار الاسلام کا چیف سرکاری اسکول کا استاد نکلا ۔

سرکاری ذرائع کا کہناہے کہ افسر خان گورنمنٹ ہائی سکول ضلع کرم میں اسلامیات کا ٹیچر ہے۔مشیر تعلیم خیبرپختونخوا نے نوٹس لے لیا، افسر خان کی چھٹی منسوخ،سکول رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔

مشیر تعلیم خیبر پختونخوا ضیا اللہ بنگش نے کہاہے کہ  استاد بچوں کی تعلیم پر توجہ دینے کے بجائے سیاسی پارٹی کی ڈنڈا بردار فورس کا چیف بنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ا سکول رپورٹ نہ کرنے کی صورت میں افسر خان کو نوکری سے فارغ کیا جائے گا،تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران اپنے اضلاع میں اساتذہ کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رکھیں۔

About The Author