ستمبر 30, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پشاور میں ہونے والی 33 ویں نیشنل گیمز کا دوسرا روز بھی پاک آرمی کے نام

پاکستان کی تیز ترین خاتون نجمہ پروین نے چار سو میٹر رکاوٹوں کی دوڑ میں گولڈ میڈل حاصل کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا،

پشاور میں ہونے والی 33 ویں نیشنل گیمز  کا دوسرا روز بھی پاکستان آرمی کے نام رہا ،پاک آرمی کے مجموعی گولڈ میڈلز کی تعداد 44 پر  پہنچ گئی ہے۔

پاکستان واپڈا 27 گولڈ کے ساتھ دوسرے جبکہ نیوی 11 گولڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن پر براجمان ہے۔

دوسرے روز ہونے والے مقابلوں کے نتائج میں روئنگ میں پاکستان آرمی نے دس جبکہ پاکستان واپڈا نے 8 گولڈ میڈل حاصل کیے، آرچری مقابلوں میں پاکستان آرمی کے ہی سیف اللہ نے 628 پوائنٹس سکور کرکے نیا قومی ریکارڈ قائم کیا۔

ریسلنگ مقابلوں میں واپڈا کا پلڑا بھاری رہا جہاں وہ  تین گولڈ میڈل کے ساتھ آگے رہی۔

دیگر مقابلوں میں پاکستان کی تیز ترین خاتون نجمہ پروین نے چار سو میٹر رکاوٹوں کی دوڑ میں گولڈ میڈل حاصل کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا، ایچ ای سی نے ہائی جمپ میں پہلا گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

About The Author