پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے بیرون ممالک سے آئے وی لاگرز کو پشاور کا دورہ کرایا۔۔دورے میں پشاور کے سیاحتی مقامات کی سیر بھی کرائی گئی۔
خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے سیاحت کو فروغ دینے کے لئے پر عزم ہے۔بیرون ممالک کے وی لاگرز پشاور آئے تو وزیر سیاحت عاطف خان کی جانب سے انہیں خصوصی طور پر پشاور کی نمک منڈی کا دورہ کرایا گیا جہاں وی لاگرز نے کھانا کھا کر پشاور کے کھانوں اور مہمان نوازی کی خوب تعریف کی۔
پاکستان کے دورے پر آئے وی لاگرز میں شامل برازلین بلاگر ایریکا سینٹوس، ہالینڈ کے ٹریول ٹام اور پاکستانی نثراد کینیڈین زینب نے پشاور کا دورہ کیا۔
غیرملکی وی لاگرز نے پشاور کے مختلف تاریخی مقامات مینا بازار ،تاریخی قصہ خوانی اور نمک منڈی کا دورہ بھی کیا۔وی لاگرزنے نیشنل گیمز میں خواتین کا باکسنگ میچ کو بھی انجوائے کیا۔
واضح رہے کہ پشاور میں موجود غیر ملکی وی لاگرز خیبر پختونخوا کے 3 روزہ دورے میں تخت بھائی اور سوات کا دورہ بھی کریں گے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،